پاکستانی عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستانی عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 244 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 642 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آج مزید 19 پروازوں کے ذریعے چار ہزار پانچ سو 58 عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔
حج پروازوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔
حج انتظامات کے سلسلے میں منیٰ اور عرفات میں خیموں اور دیگر سہولیات کی تیاری عروج پر پہنچ گئی ہے۔
عازمین حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام پاکستانی عازمین حج کو مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے نزدیک مرکزیہ میں رہائش فراہم کی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں سرکاری عازمینِ حج کو عزیزیہ، بطحا قریش اور نسیم کے علاقوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔
پاکستانی عازمین حج کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا دورہ سعودی عرب جلد متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانی عازمین کا سلسلہ جاری
پڑھیں:
سائبرسیکورٹی انڈیکس ،سعودی عرب کی دنیا بھر میں پہلی پوزیشن برقرار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)سعودی عرب نے 2025 کے بین الاقوامی سائبر سیکورٹی انڈیکس میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے عالمی مسابقتی سالانہ رپورٹ سوئٹزرلینڈ میں قائم بین الاقوامی ادارہ برائے انتظامی ترقی کے عالمی مسابقتی مرکز نے جاری کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی تناظر میں، قومی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مساعد العیبان نے اس کامیابی کو سعودی عرب کی ان کامیابیوں کی کڑی قرار دیا ہے جو تمام شعبوں میں ملک کی قیادت کی دور اندیش اور جامع وژن کے تحت حاصل کی جا رہی ہیں۔