رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.35فیصد کی سطح پر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کی شرح 0.29 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.35 فیصد کی سطح پر آگئی، حالیہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں 12.

01 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 8.16 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 1.50 فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں ایک فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں0.79 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں0.63 فیصد، دال چناکی قیمتوں میں 0.39 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.30 فیصد، خشک پاوڈر دودھ کی قیمتوں میں 0.36 فیصد، مٹن کی قیمتوں میں 0.26فیصد، بیف کی قیمتوں میں0.12 فیصد اورباسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.34 فیصد اضافہ ہوا۔
چکن کی قیمتوں میں 7.26فیصد، لہسن کی قیمتوں میں2.71فیصد، پیازکی قیمتوں میں5.43 فیصد، آلوکی قیمتوں میں0.95 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں2.44 فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں0.46 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.05فیصد اور چینی کی قیمتوں میں0.05 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.26فیصد کمی کے ساتھ0.54 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.27فیصدکمی کے ساتھ0.03فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.26 فیصد کمی کے ساتھ1.08فیصد اضافہ ہوا۔

البتہ 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.28فیصد کمی کے ساتھ 1.92فیصد رہی جبکہ44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.30 فیصد کمی کے ساتھ 2.35فیصدرہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنجی اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وفاقی وزیرمذہبی امور نجی اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وفاقی وزیرمذہبی امور وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات امریکی صدر نے یورپی یونین پر 50فیصد ٹیرف کا عندیہ دیدیا بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع، نوٹم جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 4ہزار 417روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں
  • اکتوبر بھی عوام پر گراں گزرا، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا