وزیراعظم کا ملکی صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔
ملک بھر کے چیمبر آف کامرس کے صدور کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد معاشی میدان میں کامیابی کے لیے حکومت اور قوم پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے جلد پاکستان عالمی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا، معاشی خود انحصاری کے حصول کے لیے نجی شعبے کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات لے رہے ہیں، کاروبار کی لاگت کم کرنے کے لیے آسان کاروبار کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروباری قرضوں کے حصول میں آسانی اور بجلی قیمتوں میں کمی کےاقدامات کر رہے ہیں، ملکی صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرنےکی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس چوری قطعاً قابل قبول نہیں، تدارک کے تمام اقدامات لیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔