این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)این ڈی ایم اے نے اگلے 12 تا 36 گھنٹے کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آندھی، طوفان، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی،سیالکوٹ،فیصل آباد،سرگودھا، گوجرانوالہ،گجرات، لاہوراور نارووال میں بھی بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول چترال، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرم، بنوں میں بھی اگلے 12 سے 36 گھنٹے کے دوران بارش متوقع ہے۔
مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ، ابیٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان، گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ بنگلہ دیش میں سیاسی بحران، محمد یونس کی عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی مہمند ڈیم کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور، ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا توہین آمیز کوشش ہے، شیخ وقاص اکرم ٹیکس چوری قطعا قابل قبول نہیں ،تدارک کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صورتحال پر
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔