پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
طیب سیف :اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دو گنا اضافہکرتے ہوئے اورنج، گرین، بلیو لائن میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا.
کرایوں میں اضافے کا اطلاق پیر (سوموار) سے ہو گا۔
شہریوں کی جانب سے کرایہ بڑھانے کے فیصلے پر تشویش اور ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے یہ اضافہ مزید مشکلات پیدا کرے گا۔
اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹھٹھہ: تھلیسیمیا کے مرض میں تشویشناک اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ ضلع میں تھلیسیمیا بیماری میں کافی حد تک اضافہ تھلیسیمیا کے مرض میں ایک ھزار سے شائید بچے متاثر ضلع انتظامیہ خاموش بچوں کی جانوں کو خطرہ ۔ضلع ٹھٹھہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں تھیلیسیمیا کے مرض کی وجہ سے ایک ھزار سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں یہ مرض آہستہ آہستہ پھیلتا جارہا ہے بچوں میں خون کی کمی کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں اس سلسلے میں سماجی کارکنان نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کا علاج نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ یہاں پر تھلیسیمیا کے علاج کے لئے کوئی کیمپس وغیرہ بھی نہیں لگائے جارہے ہیں اسپتالوں میں تو ویسی ہی علاج کی سہولت موجود نہیں ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں پر توجہ دی جائے۔