26ویں آئینی ترمیم نہ صرف عدلیہ پر حملہ ہے، کسی کو بھی کسی کرنل کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مئی 2025ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم نہ صرف عدلیہ پر حملہ ہے، کسی کو بھی کسی کرنل کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے، یہ معاملہ پی ٹی آئی یا عمران خان کا نہیں پوری قوم کا معاملہ ہے۔ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ مخصوص نشستوں کا تحریک انصاف کو دینے کا کیا تھا اس کے خلاف ریویو کی درخواست تاریخ کی پہلی ریویو کی درخواست ہے جس میں فیصلہ لکھنے والے جج شامل نہیں ان کو شامل نہ کرنے کی واحد وجہ اس فیصلے کو ریورس کیا جائے تحریک انصاف کی سیٹیں چھینی جائیں ۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نہ صرف عدلیہ پر حملہ ہے یہ جمہوریت پر حملہ ہے ہمارے انسانی حقوق پر حملہ ہے ہم سب اس کا ہدف ہیں ہم میں سے کسی کو بھی کسی کرنل صاحب کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
یہ چھبیسویں آئینی ترمیم پی ٹی آئی یا عمران خان کا معاملہ نہیں پوری قوم کا معاملہ ہے یہ صرف پی ٹی آئی کی جنگ نہیں پوری قوم کی جنگ ہے آج مقتدر حلقوں کو اختیار حاصل ہو چکا کہ ہو خیبرپختونخوا کو لہولہان کریں، بلوچستان سے لوگوں کو گمشدہ کردیں، پنجاب کا الیکشن لوٹیں یا سندھ کا پانی لوٹیں، ہم سب کو ایک ہو کر سندھ کے پانی لوٹنے بلوچستان کے افراد کی جبری گمشدگی خیبرپختونخوا میں ڈرون حملوں پنجاب میں چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالیوں کے خلاف نکلنا ہے۔
دوسری جانب وزیرمملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرنے کیلئے ہمارا پہلا وفد یکم جون تک بیرون ملک جائے گا، پاکستان دنیا کے سامنے کوئی نئی چیز نہیں بلکہ صرف حقائق بیان کرے گا، پاکستان نے کہا کہ پہلگام واقعے کی تیسرے فریق سے تحقیقات کروالیتے، لیکن بھارت نے کہا کہ ہم نے جنگ کرنی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پر حملہ ہے نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سامنے
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری ملاقات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج خصوصی احکامات دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہائیکورٹ کا آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کیا ہے، آرڈر کی کاپی میرا ایسوسی ایٹ لے کر آرہا ہے۔ جسٹس ارباب صاحب نے ایڈووکیٹ جنرل کو میری ملاقات کے بارے حکم دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم 27ویں ترمیم کو رد کرتے ہیں، اس اسمبلی کے استحقاق کو رد کرتے ہیں۔ کوئی بھی آئینی ترمیم فارم 47 والی اسمبلی نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو کی ٹوئٹ کے ذریعے جو باتیں سامنے آئی ہیں انتہائی خوفناک ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جارہا ہے، آزاد عدلیہ کے تصور کو ختم کیا جارہا ہے۔ ہم تو اس ترمیم کی بہرحال مخالفت کریں گے، ہم سمجھتے ہیں تمام جماعتوں کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پابندی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو آج ہی عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور نمائندہ اسٹیٹ کونسل فون کال پر جیل حکام کو آگاہ کریں۔
عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ان کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں، ہدایات لینے کے بعد ہی جواب دے سکتے ہیں، عدالت کے پچھلے آرڈر پر ملاقات نہیں کرنے دی گئی تھی۔