2025-05-25@02:19:58 GMT
تلاش کی گنتی: 488
«پر حملہ ہے»:
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مئی 2025ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم نہ صرف عدلیہ پر حملہ ہے، کسی کو بھی کسی کرنل کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے، یہ معاملہ پی ٹی آئی یا عمران خان کا نہیں پوری قوم کا معاملہ ہے۔ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ مخصوص نشستوں کا تحریک انصاف کو دینے کا کیا تھا اس کے خلاف ریویو کی درخواست تاریخ کی پہلی ریویو کی درخواست ہے جس میں فیصلہ لکھنے والے جج شامل نہیں ان کو شامل نہ کرنے کی واحد وجہ اس فیصلے کو...
اسد قیصر—فائل فوٹو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف لانگ مارچ احتجاج کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تھانہ کوہسار کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: اسد قیصراسد قیصر نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، اگر مذاکرات ہو رہے ہوتے تو ہمارے ساتھ ایسا رویہ رکھا جاتا تھا؟ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ 17 جون...
اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے، آپ درخواست گزاران کے وکلا کے دلائل میں اختلاف ہے، آپ نے دلائل میں کہا ٹرانسفر ہونے والے جج کو نیا حلف لینا پڑے گا اور دوسری طرف کہا جا رہا ہے ٹرانسفر مستقل نہیں ہو سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر اور سینارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا...
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ بلوچستان خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس کو بارود سے اڑانے والے سندھ میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، دشمن اپنی شکست کا بدلہ اب پراکسی وار کے ذریعے لینا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے کہا ہے کہ مورو واقعے میں وزیر داخلہ ضیا لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہیں لیکن اس میں کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا کسی طور قابل قبول نہیں۔ اپنی رہائش گاہ سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ مورو واقعہ میں...
ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ، کوئی کیسے دبائو ڈال سکتا ہے ؟، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے۔ صدر مملکت کو تبادلے کیلئے کوئی کیسے انفورس کر سکتا ہے؟۔جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران جسٹس مظہر نے وکیل کو ہدایت کی کہ دلائل ججز کے ٹرانسفر تک محدود رکھیں۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ فیڈرل شریعت کورٹ میں ہائیکورٹس سے ججز تعینات ہوتے ہیں، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ آپ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بھارت سے متعلق چیزوں پر لب کشائی نہیں کرنی۔سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سینیٹ کا ایجنڈا پیش کرتی ہے اور خود ایوان سے غائب ہے، اپوزیشن اس اہم مسئلے پر بات کر رہی ہے اور حکومتی بینچز خالی ہیں۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک طے شدہ معاملہ ہے، ہمیں سندھ طاس معاہدے کو بہت سنجیدگی سے لینا ہے، سندھ طاس معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں چاہیں گے اور نہ بھارت کو اس کی اجازت دیں...
ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ خطے اور ملک کی موجودہ صورتحال، پاک - بھارت سیز فائر، بھارت کی انتہا پسند قیادت کے اشتعال انگیز بیانات، بھارت کی آبی جارحیت اور خضدار میں اسکول بس پر بھارتی پراکسیز کے حملے کے تناظر میں اس پریس کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ...
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے۔ صدر مملکت کو تبادلے کیلئے کوئی کیسے انفورس کر سکتا ہے؟۔جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران جسٹس مظہر نے وکیل کو ہدایت کی کہ دلائل ججز کے ٹرانسفر تک محدود رکھیں۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ فیڈرل شریعت کورٹ میں ہائیکورٹس سے ججز تعینات ہوتے ہیں، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ ججز ٹرانسفر پر صدر کے اختیار کی نفی نہیں کرتے۔جسٹس مظہر نے کہا کہ ہائیکورٹ سے جج کی شریعت کورٹ میں تعیناتی کا درجہ اُوپر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے، فی الحال ایسا نہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر مذاکرات ہو رہے ہوتے تو ہمارے ساتھ ایسا رویہ رکھا جاتا تھا؟ مذاکراتی نشست کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے: اسد قیصرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اگرکشیدہ...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوے کہنا تھا کہ چین نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا سیشن اسلام آباد میں ہوگا اور چینی وزیر خارجہ کو اس ضمن میں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بزدل ہے نہ ڈرتا، ہم نے حملہ کیا تو بتا کر کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ چین سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس خطے میں بحران کی ایک بڑی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، اس بات سے چینی راہنماوں نے بھی اتفاق کیا ہے۔ دورہ چین کے بعد دفتر خارجہ میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کا یہ دورہ عام دورہ نہیں تھا، یہ دورہ چین کے ہم منصب کی دعوت پر ہوا تھا، منگل کے روز چین میں چینی وزارء سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ میں موجود تھے، پاکستان کی جانب سے میں چینی وزیر خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی اہم ملاقات ہوئی، گزشتہ دورہ کابل...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے، وزیراعظم کو دورے میں خضدار حملے اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خود مختاری و سلامتی کے تحفظ کےلیے متحد ہے، وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے جو بھارتی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا۔ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے...
دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس چوری کرنے والے دکان داروں پر جرمانے 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیکس چوری پکڑنے کے لییجعلی رسیدوں کی نشان دہی کرنے والوں کے لیے انعامی اسکیم لانے کی بھی تجویز ہے۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ...
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں اور بڑھتے انسانی المیے پر اسرائیل کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں، سابق اعلیٰ فوجی افسر اور اپوزیشن جماعت دی ڈیموکریٹس کے رہنما یائر گولان نے اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کو مارنا ہمارا مشغلہ بن چکا ہے۔ اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ ایک ہوش مند ملک نہ تو شہریوں کے خلاف جنگ لڑتا ہے، نہ ہی بچوں کو مارنا اپنا مشغلہ بناتا ہے اور نہ ہی کسی قوم کو زبردستی بےدخل کرنے کو اپنا مقصد بناتا ہے۔ گولان نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے اپنی روش نہ بدلی تو وہ ایک الگ...
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں کی بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت بلوچستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت پھیلا رہا ہے۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، دہشت گردی کے ہر مظہر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، آئی ایس پی آرانٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مبارک باد سید عاصم منیر کو پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل وہ بنے ہیں، ایوب خان صاحب کے بارے میں چونکہ کہا جاتا تھا کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بنا دیا تھا اس کی کنٹروورسی بھی رہی، اب چونکہ گورنمنٹ نے اور کیبنٹ نے اس کی اپروول دی ہے اس لیے ظاہر ہے، نو ڈاؤٹ جس طرح سے ہم نے انڈیا کو مارا وہ کوئی چھوٹی بات نہیں تھی، بہت بڑی بات تھی اور میرے جو چھوٹے قائد ہیں ہمیشہ کام بھی بڑے بڑے کرتے ہیں جب وہ کرنے پہ آئیں اور انھوں نے آج پھر کر کے دکھا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں چار بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ پشاور سے خبر رساں ایجنسی اے پی کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی اکابرین نے منگل کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں ایک مبینہ ڈرون حملے میں چار بچے لقمہ اجل بن گئے۔ اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہزاروں مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ مظاہرین ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ایک مرکزی شاہراہ پر رکھ کر انصاف کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پیر کو میر علی میں ہونے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے، ملکی سیاست اور پی ٹی آئی کے کردار پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا تکبر اور رعونت خاک میں ملا اور اب وہ اپنی شرمندگی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق بھارتی میڈیا نے ساری صورت حال کو ایک فلم کی طرح پیش کیا اور جھوٹ کا بازار گرم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکمراں اشرافیہ پر الزام لگ رہا ہے کہ وہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا اور اس کی جگہ سیزفائر لائن بن جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کی جنگی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم دو جنگوں میں حصہ لے چکے ہیں حالانکہ ان دونوں کا ہم سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں مواقع پر مجبوریاں ڈکٹیٹرز کی تھیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر کل اس اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث آج نہیں سنایا جاسکا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر کل اس اہم کیس کا...
پاکستان نے آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں شاہین میزائل استعمال کرنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل سے حملہ کرنے کا بھارتی الزام غلط ہے. پاکستان کی طرف سے استعمال کیے گئے ہھتیاروں کی فہرست آئی ایس پی آر کی 12 مئی کی پریس ریلیز میں موجود ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے بھارتی میڈیا کے پاکستان پر شاہین میزائل استعمال کرنے کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں بیان جاری کیا گیا ہے. جس میں دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے. ان بھارتی دعوؤں میں کہا گیا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران شاہین میزائل استعمال...
محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکھوں کو کرتار پور آنے سے روکنا نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فاشسٹ سوچ ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حکومت اور وزیرِ اعظم کی فاشسٹ سوچ نے فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی رواداری کی کمی کو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرتار پور تنوع، رواداری کی روشن مثال ہے، سکھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کی یک جہتی کی علامت ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مذہب پر عمل کرنے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے۔
ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے ، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے ، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، خان صاحب کو باہر آنا ہے ، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے ، ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی...
لندن: برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دے دیا اور کہا یہ ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی رپورٹ جاری کردی گئی، تحقیقی رپورٹ 42 صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں پہلگام میں دہشت گردی سے سیزفائر تک کی تفصیلات بتائی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں بھارت اور پاکستان کے ردعمل کام وازنہ پیش کیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک سے کام جاری ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں...
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےلیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ پاک بھارت کشیدگی کی تازہ صورتحال پر انہوں نے کہا کہ صورتحال اب بھی نازک اور غیریقینی کا شکار ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ججز ٹرانسفرز کیس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ حقائق کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کرنا بلکہ قانونی سوالات پر کرنا ہے۔ جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ ماضی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے۔ منیر اے ملک نے کہا کہ آرٹیکل 175/3 کے تحت عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ رکھا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سنیارٹی کا تعین کون کرے؟۔ وکیل نے بتایا کہ سنیارٹی کا تعین چیف جسٹس کرے گا۔ جسٹس مظہر نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے سنیارٹی تعین کا اختیار انتظامی ہے، چیف جسٹس کے انتظامی فیصلے کے خلاف...
ایک انٹرویو میں سابق صدر آزاد کشمیر کاکہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یہ کہنا درست تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے کیونکہ بھارت خود ہی خون بہا رہا ہے اور پانی روک رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یہ کہنا درست تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے کیونکہ بھارت خود ہی خون بہا رہا ہے اور پانی روک رہا ہے۔ انہوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ہم جیت پر غرور نہیں بلکہ فخر کرتے ہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام لوگ اکٹھے ہوئے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ اےپی سی بلانی چاہیے،بانی پی ٹی آئی اوراخترمینگل کوبھی لاناچاہیے، ہم کسی قسم کی فیور نہیں چاہتے،ہم نے ایک ساتھ ملکر بیٹھنا ہے۔ سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہناتھا کہ بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کوپاکستانی میڈیا نےذمہ داری سے جواب دیا، دنیا تسلیم کررہی تھی اصل خبریں پاکستانی میڈیا دے رہاہے، مودی نے کہاتھا رافیل ہوتا تو ایسی کی تیسی کردیتے، اس بار چڑیوں کی طرح رافیل گررہے تھے، ہم...
سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید—فائل فوٹو سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سیز فائر ناپائیدار رہے گا۔غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ایک جراتمندانہ فیصلہ تھا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا، دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی دباؤ میں سیز فائر قبول کیا، یہ مختصر لیکن وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا فوجی تصادم تھا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا تھا کہ 3 ہزار کلومیٹر کی حدود میں میزائل اور گولا باری ہوئی، گلگت بلتستان سمیت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیز فائر کے...
اسلام آباد (آئی این پی )کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کا موقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں۔مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ جنیوا سمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہو حریت قیادت کو شامل کیا جائے، مذاکرات کا ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے۔
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے واشنگٹن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پِگوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی...

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل دونوں ممالک اور جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے: رضوان سعید شیخ
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر پر عمل درآمد اہم ہے، لیکن اصل مسئلے کا حل تلاش کیے بغیر امن کی کوئی کوشش مکمل نہیں ہو سکتی۔ رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان امن میں سب کے مفاد...

سندھ طاس معاہدے کی حفاظت کریں گے، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دینگے، دفتر خارجہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے‘ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا‘ انڈیاکسی غلط فہمی میں نہ رہے‘ امن کے لئے ہمارے عزم کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے. آئندہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور عزم کے ساتھ فیصلہ کن جواب دیا جائےگا‘بھارت کوئی غلطی نہ کرے، ہم آنے والے دنوں میں بھارت کے اقدامات اور رویے پر کڑی نظر رکھیں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ...
شجاعت حسین---فائل فوٹو سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سیز فائر میں دلچسپی حوصلہ افزاء ہے، امید ہے ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی لیں گے۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی طاقتیں امن چاہتی ہیں تو کشمیر کا دیرینہ تنازع نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔ پاک بھارت جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی، چوہدری شجاعت حسین چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی بزدلانہ حملہ نہ صرف پسپا کیا بلکہ اسے بھاری نقصان بھی پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ...
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب قوم متحد ہو جاتی ہے تو ہم کسی سے بھی مقابلہ کر سکتے ہیں، اب مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرنے کا وقت ہے۔سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر سرخرو ہوا ہے۔ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا، اسد عمراسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ اب ہم کو بڑے فیصلے کرنے کی ضرورت...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنزکے درمیان اہم رابطے کے بعد جنگ بندی کو برقراررکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ امریکہ (باقی صفحہ4بقیہ نمبر3) کے صدرڈونلڈٹرمپ کی طرف سے ایک اوراہم بیان سامنے آیاہے جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت جوہری جنگ ہوسکتی تھی، اس جوہری جنگ میں لاکھوں لوگوںکی جانیں جاسکتی تھیں، پاکستان اور بھارت کی قیادت نے اس پورے معاملے میں مضبوطی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے حالات کی سنگینی کو بخوبی سمجھا اور بڑی ثابت قدمی دکھائی۔اس سے پہلے وہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے ثالث کاکرداراداکرنے کااہم بیان بھی دے چکے ہیں،اس بات میںکوئی شک نہیں کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے اشتعال انگیزی کامظاہرہ کرتے ہوئے...
حریت رہنما کی اہلیہ کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالز فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کا یہ اہم وقت ہے۔ انہوں نے گرفتار حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالز فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا مطلب ہے مسئلہ کشمیر بھارت کا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فرنٹ لائن پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، گرفتار حریت رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مودی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے، ووٹ کیلئے مودی معاملات کو ایٹمی جنگ کی طرف لیجانے سے گریز نہیں کرتا لیکن مودی کو بدترین شکست ہوئی اب وہ کسی کا...

ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا‘ پاکستان دوبارہ مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے.عمرعبداللہ
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا، سب کچھ تبدیل ہوگیا، پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے بھارتی چینل”این ڈی ٹی وی“ سے انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کی خواہش کے مطابق امریکا بھی مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ثالثی اور دونوں ملکوں کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا، ہمارے تعلیمی ادارے، ایئرپورٹس، سڑکیں سب کچھ بند ہیں، اب...
پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان نواز رویے نے حیران کردیا۔ وی لاگر ڈریو نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ پاکستان میں ہے، لیکن نہ صرف محفوظ ہے بلکہ یہاں کے لوگوں، مناظر اور مہمان نوازی سے خاصا متاثر ہے۔ ڈریو بنسکی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں یوٹیوبر نے شمالی پاکستان میں کشمیر کے قریب موجود ہونے کی تصدیق کی۔ یوٹیوبر کے مطابق وہ دراصل اسلام آباد سے امریکا واپسی کا ارادہ رکھتا تھا، مگر بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے...

کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، علاقے کے ہر شہر، قصبے اور گائوں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار نہتے عوام بالخصوص نوجوانوں کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں اور یہ تنازعہ صرف بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور...
سٹی42:برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپاہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کیلئے امریکا نے بہترین کردار کا اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہوا سے سزادی جانی چاہیے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ خودجج بنیں اور فیصلہ کرکے بمباری شروع کردیں۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع بھارت نے خود...
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپاہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کیلئے امریکا نے بہترین کردار کا اداکیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہوا سے سزادی جانی چاہیے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ خودجج بنیں اور فیصلہ کرکے بمباری شروع کردیں۔پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع بھارت نے خود پیچیدہ بنایا ہے، اگربھارت عالمی قوانین کا احترام کرے تو مسائل آسانی سے حل ہو سکتے ہیں، خطے میں دیرپا امن...
بی بی سی جنوبی ایشیاء کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان—فائل فوٹو امریکی ٹی وی سی این این کے بعد برطانوی ٹی وی بی بی سی کے صحافی نے بھی پاکستان کی بھارت پر برتری کے بارے میں بتا دیا۔برطانوی ٹی وی کے ریجنل ایڈیٹر جنوبی ایشیاء اینبرسن اتھرجان کا کہنا ہے کہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نے تفصیلات بتادیںامریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت کے ساتھ اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی، معاملے کے اگلے لیول تک جانے کے امکانات کو رد نہیں کر سکتے، اگر معاملہ بڑھتا ہے تو ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں مگر ہم اپنے گارڈز ڈاون نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے امن کی بات جیو نیوز پر سنی ہے، ہم اس پر محتاط ہیں، اگر بین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور فضائی نگرانی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیوں، ایئر ٹریفک کنٹرول یونٹس، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اس دوران کوئی فلائٹ آپریشن نہ کریں۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کی تین ائیر بیسز پر حملہ کیا ہے تاہم پاک فوج نے یہ حملہ ناکام بنا دیا ہے ۔ نور خان بیس پر حملے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل...
عبدالوحید بھٹ سری نگر کے مضافاتی علاقے ستھار میں پیدا ہوئے تھے، یوں وہ پیدائشی کشمیری تھے۔ وحید بھٹ کشمیر کی تقسیم کے بعد ہی اپنے آبائی علاقے میں مقیم رہے مگر ان کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کنٹرول لائن کے دوسری طرف پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر چلے گئے۔ جب 1962میں ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو وحید اپنی خالہ سے ملنے پاکستان آزاد کشمیر چلے گئے جہاں 1980تک مقیم رہے۔ وہ پھر اپنے آبائی شہر سری نگر آگئے مگر اب ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا۔ وحید بھٹ اس دوران بیمار ہوئے، ان پر کئی دفعہ فالج کا حملہ ہوا۔ وحید سری نگر میں ہی مقیم رہے۔ انھوں نے کئی دفعہ کوشش کی کہ انھیں...

بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا. رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے بھارت نے مسلسل تیسری رات حملہ کیا ہے، بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان اس کی جارحیت پر خاموش رہے گا پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشت گرد ہوتے ہیں؟.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا بھارت کا ماضی دیکھیں، جو نیپال اور سری لنکا میں ہوا سب کو معلوم ہے ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان خاموش رہے گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے، کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پر خطر ہوگا، گزشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پاکستان نے صبر...

مودی کی بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش ،مقصد سکھوں کو پاکستان مخالف کرنا ہے:ذرائع
مودی کی بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش ،مقصد سکھوں کو پاکستان مخالف کرنا ہے:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ایک اور خطرناک سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے خود بھارتی پنجاب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ اس کا الزام پاکستان پر لگا کر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ اس مجوزہ فالس فلیگ آپریشن (مودی سرکار کی سازش) کا مقصد بھارتی سکھوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب...
پاک بھارت کشیدگی کے بعد جمعرات کی صبح سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انڈیا نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی کی جانب ڈرون بھیجے، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اب تک 12 ڈرونز کو تباہ کر چکی ہے اور مختلف مقامات سے اب ان کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں کا ہجوم گوٹکی سندھ میں نظر...
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں ایوان اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر پر حملہ کیا ہے، جواب تو دینا ہوگا، پارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے پاکستان پر بھارتی حملے کو منطقی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کو کسی دوسرے ملک کے زیر کنٹرول زمین سے اس کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو قبول نہیں کرنا چاہیئے، بھارت دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچوں پر حملہ کرنے کا جواز رکھتا ہے، دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جاسکتی۔ادھر برطانیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی، اس حوالے سے برطانیہ کے سیکرٹری تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا کہ برطانوی کابینہ کے رکن ڈیوڈ لیمی نے پاکستان اور بھارت کے...
فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں ، بھارت ہمارے جواب کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ان کے پانچ جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں یہ اور حملہ کریں ہم اور جہاز گرائیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پرانا دور نہیں ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک کہا جائے اور دنیا مان لے، دو ہفتے تک بھارت پاکستان پر الزام عائد کرتا رہا جواب میں وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے پیشکش قبول نہیں کی اور نہ حملے کے ثبوت فراہم کیے۔بلاول نے کہا...
پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا۔ دفتر خارجہ نے منگل کی شب حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کا ترجمہ ذیل میں ہے۔ بلا اشتعال اور کھلی جنگی جارحیت کے اقدام میں، بھارتی فضائیہ نے بھارت کی فضائی حدود کے اندر رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی حملے میں بین الاقوامی سرحد پار کرتے ہوئے مریدکے اور بہاولپور کے علاقوں، جبکہ لائن آف کنٹرول کے پار آزاد جموں...
بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا حوصلہ اور عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک...
وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کے دوران انتہاء پسند امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ یمن نے صیہونی بحری جہازوں پر مزید حملے نہ کرنیکا وعدہ دیا ہے جس پر اعتماد کرتے ہوئے امریکہ بھی اب یمن پر بمباری نہیں کریگا! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے خلاف امریکی حملوں کی بندش کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مَیں مشرق وسطی کے اپنے دورے سے قبل "اہم خبروں" کا اعلان کروں گا! ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی (Mark Carney) کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی جنگ...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔ چیئرمین جنید اکبر خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ بااختیار لوگوں کے کتنے رشتہ دار بھرتی ہوئے اور کوٹہ بھی دیکھیں جبکہ پےکیش کے نام اڑھائی کروڑ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔ اجلاس میں جمشید دستی نے مظفر گڑھ پاور ہاؤس کی فروخت کا معاملہ پی اے سی میں اٹھایا، انہوں نےکہا کہ میرے حلقے میں پاور ہاؤس ہے جیسے بیچا جا رہا ہے، 16 ارب کی قیمت ظاہر کی جارہی ہے،13سو میگا واٹ کا پاور ہاؤس ہے، چلتے پاور ہاؤس کو انہوں...
ویب ڈیسک: سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، ملک کی سالمیت پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان میں آپس کے اختلافات سیاسی نوعیت کے ہیں جن کا دفاعی یا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، دشمن نہ صرف مکار اور بدنیت ہے بلکہ بیوقوف بھی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈیا کو اُن مقامات پر لے جایا گیا جہاں بھارت دعویٰ کرتا رہا کہ دہشتگردوں کے کیمپ قائم ہیں، لیکن وہاں کچھ نہیں تھا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف پاکستان کی سالمیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سے نہیں لڑنا چاہتا، جو بھی پوچھے گا، اسے کہوں گا کہ عمران خان بھی اتنا ہی اچھا ہے جتنا ہمارا لیڈر، کیونکہ آج معاملہ صرف پاکستان کا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج کے باوجود پہلگام حملہ نہ روک سکا اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن مکار بھی ہے، بدنیت بھی اور بے وقوف بھی، لیکن پاکستان متحد ہے اور...
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی بیانیہ، جھوٹی خبریں اور ان واقعات کو ہندو مسلم نظریہ سے دیکھنے کی کوششیں سماج کو بانٹے والی اور قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے بہیمانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر اس افسوسناک اور سفاک حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم اور غصے...
بی جے پی نے عدالت کو یقین دلایا تھا کہ وہ بنچ کے ذریعہ ظاہر کئے گئے خدشات کے بعد نئے وقف قانون کے ان نکات کو نافذ نہیں کریگی جن پر اعتراض کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعۃ علماء ہند کے سینیئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ اگر حکومت عدالت کو دی گئی یقین دہانیوں پر قائم رہتی ہے تو معاملے کو ہونے والے نئے چیف جسٹس کی صدارت والی بنچ کو سونپے جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ نئے وقف قانون کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر اگلی سماعت ملک کے نئے سی جے آئی بی آر گوئی کی صدارت والی بنچ کرے گی۔ آج سی جے آئی سنجیو کھنہ نے اس معاملے کی سماعت...
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ اطلاع عوام کے ساتھ شئیر کی ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ بھارت کو ان شاءاللہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس چیز کا فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ نریندر مودی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ بول رہا ہے، اس کے بعد اس کو کہیں کہ نریندر مودی تم جھوٹے ہو، ساری دنیا کا امن تباہ کر رہے ہو۔ مودی سے کہیں کہ تم نے بر صغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ شہباز شریف پہلے کہہ چکے ہیں کہ بین الاقوامی کمیشن بن جائے جو پہلگام واقعے...
مائیکروسافٹ نے آج سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’اسکائپ‘ کو ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے فروری میں آن لائن ویڈیو چیٹنگ پلیٹ فارم کے خاتمے کا اعلان کیا۔ تاہم اسکائپ صارفین مائیکروسافٹ کی ’ٹیمز‘ نامی سروس پر منتقل ہو رہے ہیں جو حالیہ برسوں میں کانفرنس کالز کے لیے مائیکروسافٹ کی مرکزی توجہ بن گئی ہے۔ مائیکروسافٹ 365 کے صدر، جیف ٹیپر نے فروری میں کہا تھا کہ اسکائپ سے حاصل کردہ اسباق نے کمپنی کو پیشہ ورانہ سروس کو بہتر طریقے سے تیار کرنے میں مدد کی جس کا نام ’ٹیمز‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکائپ کو 2009 میں خریدنے کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت ہوا جب یہ فیصلہ کیا گیا کہ صارفین کو بہتر...
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلگام واقعے کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔دوحہ میں محسن نقوی نے قطری ہم منصب خلفیہ بن حماد بن خلفیہ الثانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی کا سعودی پبلک سکیورٹی پولیس ہیڈکواٹرز کا دورہریاض پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو... محسن نقوی نے علاقائی صورتِ حال پر قطر کے وزیرِ داخلہ کو بریف کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے...
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیاسی مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ پہلگام واقعہ میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔ بھارت اس کی طرف نہیں آیا بھارت کا مقصد ہے پہلگام واقعہ کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کرے۔ کشمیریوں پر اتنا ظلم 75 سال میں نہیں ہوا جتنا آٹھ دنوں میں ہوا، یہ ظلم کشمیریوں کو روک نہیں سکتا، وہ حق خودارادیت لیکر ہی رہیں گے۔ مودی نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے معاہدہ کینسل کرے، مودی کی طرح گالی گلوچ بریگیڈ بھی یہی چاہ رہا ہے۔ گالی...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اقدام کریں، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور میڈیا پراس وقت جنگی جنون سوار ہے، پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت سرحدوں پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا، بھارت کوپہلگام حملے کی...
بھارت نے ایک بار پھر آبی جارحیت کرتے ہوئے بغیر بتائے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، ایل او سی کے قریب مقبوضہ جموں کے علاقے اکھنور میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، جس کے باعث شہریوں نے دریائے کے قریب کے علاقے خالی کرنا شروع کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی دریائے جہلم میں بغیر اطلاع دیئے پانی چھوڑ چکا ہے، جس سے پاکستانی علاقوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ خیال رہے کہ یاد رہے اس سے قبل بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان نے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے ساتھ ملکر سندھو دریا کو بچا لیا ہے، گجرات کے قصائی مودی نے سندھو دریا پر حملہ کیا ہے۔ میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ تھا تب بھی سندھ طاس معاہدے پر حملے ہوتے تھے، اب کشمیر کو بہانہ بناکر گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے سندھو پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پُرامن ملک جبکہ اسلام پرامن مذہب ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم مودی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا جس کا ہم بھرپور دفاع کریں گے، بھارت کے لوگ بھی سندھو سے پیار کرتے ہیں اور...
گجرات کے قصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے،اگر پانی بند ہوا تو پھر انکا خون بہے گا، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز میر پور خاص(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے ساتھ ملکر سندھو دریا کو بچا لیا ہے، گجرات کے قصائی مودی نے سندھو دریا پر حملہ کیا ہے۔میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ تھا تب بھی سندھ طاس معاہدے پر حملے ہوتے تھے، اب کشمیر کو بہانہ بناکر گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے سندھو پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک جبکہ اسلام پرامن...
انصاف تو اللہ کا کام ہے جج تو صرف دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم نے آئین میں درج پوری قوم کےحقوق کے تحفظ کاحلف لیا ہے، انصاف کرنا تو اللہ کا کام ہے ہم تو صرف فیصلہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں لیبر ڈے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور آئین کی بات کروں گا۔ انہوں نے کہا آئین کے...
وزیر داخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر کی ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ دفاع وطن کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے خالد مقبول صدیقی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، خالد مقبول صدیقی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی جانب سے بھرپور تائید کی اور کہا کہ بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ...
حملہ کہاں ہو گا یہ بھارت کا انتخاب، آگے کہاں جانا ہے یہ ہم بتائیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کر لئے ہیں ، پاک فوج مشرقی اور مغربی سرحدوں پر چوکنا ہے، فضا سے زمین اور سمندر تک ہر محاذ پر جواب دینے کیلئے تیار ہیں، فوج،فضائیہ اور نیوی ہر وقت تیاری میں مصروف ہے، ہم ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، حملہ کہاں ہو گا یہ بھارت کا انتخاب ہو...

بھارت نےتصادم کاراستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے،ترجما ن پاک فوج
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں،پاک فوج پوری طرح ہر محاذ پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ ہندو ہوتا ہے اور نہ ہی مسلمان یا عیسائی، دہشت گردوں...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن پورے ملک کے لیے ایک اہم معاملہ تھا جبکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج کے فیصلے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے کی نزاکت...

332غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،پی اے سی نے چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا،پی اے آر سی مکمل طورپر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ، عامر ڈوگر
332غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،پی اے سی نے چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا،پی اے آر سی مکمل طورپر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ، عامر ڈوگر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف )پبلک اکائونٹس کمیٹی نے 332غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا، رکن کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ پی اے آر سی مکمل طورپر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ،چیئرمین پی اے آر سی عدالتی حکم کے باوجود عہدے پر براجمان ہے ، وزیراعظم نے ڈاکٹر غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا، دوسری طرف انہیں صدارتی ایوارڈ دیا جا رہا ہے ،اس ملک...
دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ جانے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں ان پر حملہ ہوا ہے۔ رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اللہ اکبر کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں جہاں ٹوٹے ہوئے شیشے سیٹوں پر پڑے ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ بار بار سوال کر رہے تھے، میں ہر ایک کو جواب نہیں دے سکتا، اس لیے ویڈیو بنا کر یہ واضح کر رہا ہوں کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے قسمیں اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پرینک یا ڈرامہ...
انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کی گئی کہ حملہ آوروں نے پہلے لوگوں سے ان کا مذہب پوچھا اور پھر صرف ہندوؤں کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں ماریں۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک سیاح پہلگام میں ہونے والے حملے کے دوران زپ لائن سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور ساتھ ویڈیو بنا رہا ہے جبکہ نیچے حملہ آور لوگوں پر گولیاں چلا رہے ہیں اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر...
---فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہم نے نہروں کا معاملہ روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، نہروں کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری مکمل جھوٹ بول رہے ہیں۔عمر ایوب نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ نگران سیٹ اپ میں نہروں پر پیشرفت ہوئی، الیکشن سے چند منٹ پہلے 7 فروری کو ایکنک میٹنگ میں نہریں بنانے کا فیصلہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرِمملکت آصف علی زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو گرین منصوبے کے تحت نہریں بنانے کی منظوری دی۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات...
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے پانی کی قلت و آبی ذخائر کا مسئلہ بھی حل کریں۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے دریاؤں کا پانی زندگی اور بقاء ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ... نائب امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر ظلم بند کرے، ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات...
کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں لبرل پارٹی کا اقتدار برقرار رہے گا یا کنزریٹوز وزارت عظمیٰ سنبھالیں گے؟ فیصلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ کینیڈا کے اگلے وزیر اعظم کو منتخب کرنے کے لیے ہونے والے انتخابات میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم اور لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈر اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں اور ووٹنگ سب سے پہلے نیوفاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور میں بند ہوگئی جبکہ اونٹاریو سمیت دیگر علاقوں میں ایسٹرن ٹائم ساڑھے 9 بجے بند ہوگی۔ لبرل پارٹی کے لیڈر مارک کارنی نے اوٹاوا اور ان...
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت شیڈول تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمہ میں بانی سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور شیخ رشید احمد نامزد ملزم ہیں، مقدمہ میں مجموعی طور پر 118ملزمان ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے: جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل...
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کی رو کے مطابق اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فریقین کے ایک ہزار بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کرنا امن کی جانب دوسرا قدم ہے۔ اس حوالے سے قبائلی رہنما ملک ضامن کا کہنا تھا کہ آمدورفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔