پنجاب حکومت کا تحریک لبیک پر پابندیوں کا فیصلہ عجلت اور بدنیتی پر مبنی ہے‘ لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-08-24
کراچی/سکھر (نمائندہ جسارت/اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملک کی نظریاتی، جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قوم سیسہ پلائی دیوار ہے یہ حکومت اور بالادست اداروں کی ذمہ داری ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جرات مندانہ اقدام، عالمی سفارتی سطح پر بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ ملک کے اندر عوامی اعتماد کی بحالی، حقیقی جمہوری، پارلیمانی اور آئینی نظام کے قیام کے لیے عوامی اعتماد اور طاقت کو جائز مقام دیں۔عوام فرسودہ، گلے سڑے اور غیرمتوازن، غیرمنصفانہ نظام کے باغی ہیں۔ ریاست اور عوام کے درمیان فاصلہ دشمن قوتوں کو شیطانی کھیل کھیلنے کا موقع دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں نیویارڈ کالونی میں ازسر نو تعمیر کردہ جامع مدنی مسجد کے افتتاح اور َزیر تعلیم طلباء کے تکمیل قرآن کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب ومیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ مرکزی رہنما نے نومبرمیں مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے اجتماع عام کے سلسلے میں ضلع سکھر کے ذمے داران کے اجلاس میں شرکت اورخصوصی ہدایات بھی دیں۔لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کیں،ہم خیرمقدم کرتے ہیں،عدالتی نظام پہلے ہی کمزور ترین سطح پر تھا لیکن 26 ویں آئینی ترمیم کے ناجائز تسلط سے عدلیہ کو تقسیم اور تضادات و اختلافات کا مرکز بنادیا گیا.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ ضلع سکھر کے لیے
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔