وزیرِاعلیٰ نے سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، ملازمتوں کا سلسلہ 15 روز میں شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا، امید ہے کہ یہ پورٹل شفاف اور میرٹ پر ملازمت فراہم کرنے کا سبب بنے گا، یہ تاثر ختم ہونا چاہیےکہ سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ جاب پورٹل کا افتتاح عوامی خدمت کی فراہمی میں ایک سنگِ میل ہے، یہ منصوبہ ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت اور عوامی با اختیار کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ سائنس اینڈ آئی ٹی حکومت کا عملی و اسٹریٹیجک بازو ہے، سندھ جاب پورٹل مؤثر، جامع اور شہری مرکوز آئی ٹی سسٹمز کی بہترین مثال ہے، حکمرانی کو جدید خطوط پر استوار کر رہے اور عوامی خدمات تک رسائی کو آسان بنا رہے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہری و دیہی علاقوں میں عوامی سہولت کے پلیٹ فارمز متعارف کرا رہے ہیں، یہ محض آغاز ہے، سائنس اینڈ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ڈیجیٹل خدمات کے دائرے کو وسعت دے رہا ہے، ہم ایسے نتائج دے رہے ہیں جو عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسا سندھ بنا رہے ہیں جہاں ٹیکنالوجی عوام کا حق ہو، ہمارا مقصد قابلِ رسائی اور با اختیار نظام بنانا ہے، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے ایک بہترین پورٹل بنایا ہے، جس سے نوجوانوں کو شفاف اور میرٹ پر ملازمت ملے گی۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جب بھی ملازمت کا اعلان کرتے ہیں تو معاملہ عدالت تک چلا جاتا ہے، ہم آہستہ آہستہ نظام کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ہم نے ملازمتوں کے لیے بار بار دستاویزات جمع کروانے، ٹیسٹ دینے کا نظام ختم کر دیا، تمام ٹیسٹ سکھر آئی بی اے لے گا، جو تمام ملازمتوں کے لیےکافی ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ مراد علی شاہ مراد علی شاہ نے سندھ جاب پورٹل وزیر اعلی رہے ہیں ا ئی ٹی کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (TRACS) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب TRACS اہم قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب TRACS اہم قدم ہے، یہ منصوبہ محض تکنیکی اپ گریڈ نہیں، بلکہ ڈجیٹل ترقی، شفافیت اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جواب دہ ہونا چاہیے، سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے، TRACS کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ TRACS نظام انصاف، اعتماد اور شفافیت کو فروغ دے گا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی پولیس، ایکسائیز، ٹرانسپورٹ، قانون اورمحکمہ داخلہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1965 کے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم عوامی مفاد میں اہم قانون سازی ہے، ابتدائی طور پرTRACS کا آغاز کراچی سے 200 کیمرے نصب کر کے کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12000 تک بڑھائی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ نظام کو مرحلہ وار سندھ بھر میں وسعت دی جائے گی، عوامی رہنمائی اور سہولت کے لیے TRACS مراکز قائم کیے گئے ہیں، شہری ای-ٹکٹ کی وضاحت یا اپیل کے لیے TRACS سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں، سِٹیزن-پولیس لائیزن کمیٹی CPLC کو نظرِثانی کے عمل میں شامل کر کے احتساب مزید مضبوط کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ TRACS سندھ کی سڑکوں کو محفوظ بنانے کی تاریخی پیش رفت ہے، یہ منصوبہ صرف پولیس نہیں، بلکہ ہر شہری کی بہتری کے لیے اصلاحی قدم ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف حکمرانی سندھ حکومت کا عزم ہے، فخر کے ساتھ تبدیلی کے سفر کا آغاز آج اپنے شہر کراچی سے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پُرعزم ہیں کہ اس کے ثمرات جلد سندھ کے ہر شہر اور قصبے تک پہنچیں گے، سندھ میں اسمارٹ گورننس اور عوامی اعتماد کی علامت TRACS ثابت ہوگا۔