شدید گرمی کی لہر: اس سال فرانسیسی وائن کی پیداوار کم رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی وزارت زراعت نے بتایا کہ اس سال ملک میں وائن کی مجموعی پیداوار سے متعلق جو گزشتہ اندازے موسم بہار میں لگائے گئے تھے، ان کے تحت یہ پیداوار تقریباﹰ 37.4 ملین ہیکٹو لٹر رہنا تھی۔
تاہم رواں برس اگست میں کئی دیگر مغربی یورپی ممالک کی طرح فرانس کو بھی شدید گرمی کی جس لہر کا سامنا کرنا پڑا، اس نے ملکی زرعی شعبے اور وائن کی تیاری میں استعمال ہونے والے انگوروں کی فصل کو بھی متاثر کیا۔
تازہ اندازوں کے مطابق ان موسمی اثرات کے نتیجے میں دنیا بھر میں پسند کی جانے والی فرانسیسی وائن کی رواں برس کے دوران کُل پیداوار اب 37.
(جاری ہے)
گزشتہ پانچ برسوں کی سالانہ اوسط سے 16 فیصد کم پیداواریورپی یونین کی بڑی اقتصادی طاقتوں میں شمار ہونے والے فرانس کو اپنی مجموعی قومی آمدنی کا ایک کافی بڑا حصہ وائن کی فروخت خاص کر برآمد سے حاصل ہوتا ہے۔
اس حوالے سے فرانسیسی وزارت زراعت نے یہ بھی بتایا کہ وائن کی پیداوار سے متعلق تازہ ترین اندازوں کے لیے ملک میں ستمبر تک کا جو ڈیٹا استعمال کیا گیا، اس سے دو باتیں واضح ہو جاتی ہیں۔
ایک یہ کہ اس سال وائن کی پیداوار گزشتہ برس کے مقابلے میں کم رہے گی، اور دوسری یہ کہ یہ پیداوار اس حد تک کم رہے گی کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں کی اوسط سالانہ پیداوار سے بھی 16 فیصد کم ہو گی۔
2020ء سے لے کر 2024ء تک کے پانچ سالہ عرصے میں فرانس میں وائن کی اوسط سالانہ پیداوار 42.86 ملین ہیکٹو لٹر رہی تھی، جو 2025ء میں اب صرف 36 ملین ہیکٹو لٹر رہے گی۔
ایک ہیکٹو لٹر وائن کتنی ہوتی ہے؟وہ ممالک، جہاں وائن کی پیداوار کافی زیادہ ہوتی ہے، وہاں اس پیداوار کی پیمائش کا پیمانہ ہیکٹو لٹر کہلاتا ہے۔
ایک ہیکٹو لٹر 100 لٹر کے برابر ہوتا ہے اور 0.7 لٹر کی اسٹینڈرڈ سائز سمجھی جانے والی وائن کی بوتلوں کے حساب سے ایک ہیکٹو لٹر 133 بوتلوں کے برابر بنتا ہے۔
یورپ میں متعدد ممالک ایسے ہیں، جہاں وائن کی پیداوار بہت زیادہ ہوتی ہے اور وہ وائن برآمد بھی کرتے ہیں۔ ان ممالک میں کسی حد تک جرمنی بھی شامل ہے۔
تاہم فرانسیسی وائن دنیا میں مشہور ہے اور اسی لیے بہت زیادہ برآمد بھی کی جاتی ہے۔
جہاں تک یورپی یونین کے رکن ایسے دیگر ممالک کا تعلق ہے، جہاں تیار کردہ وائن کی بیسیوں اقسام مشہور بھی ہیں اور برآمد بھی کی جاتی ہیں، ان ملکوں میں سے اٹلی اور اسپین سب سے آگے ہیں۔
اسی لیے روایتی طور پر فرانس، اٹلی اور اسپین کے مابین یہ مقابلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ وائن تیار کرنے والا ملک کون سا ہے؟
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وائن کی پیداوار رہے گی
پڑھیں:
سرمایہ کار بیرون ممالک منتقل ہو رہے ہیں،پیاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:پیاف نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث سرمایہ کار بیرون ممالک منتقل ہورہے ہیں۔
پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجاوسیم حسن نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور نظام کی آٹومیشن پر برق رفتاری سے پیشرفت کرنے کی ضرورت ہے ۔
پائیدار معیشت کے لیے پالیسیوں میں تسلسل لایا جائے ،ملک میں جمود کا شکار براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان کو تبدیل کرنے کےلیے سنجیدگی سے حکمت عملی مرتب کی جائے۔
مشترکہ بیان میں پیاف کے عہدیداروں نے کہا کہ ایف بی آر کے ا سٹرکچر کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کےلیے جامع اسٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے۔
ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو سامنے رکھ کر توازن کے ساتھ اقدامات تجویز کیے جائیں ،ہمارے ہاں پالیسیوں کے تسلسل کو بھی اہمیت نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہتے ہیں۔
جب تک مقامی سرمایہ کار مطمئن نہیں ہوں گے بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے سرمایہ کار ایسے ہیں جو بیرون ممالک سے جوائنٹ ونچر کے ذریعے سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن پالیسیوں کے فقدان اور مختلف محکموں کی رکاوٹ انہیں اس سے باز رکھے ہوئے ہے بلکہ یہ سرمایہ کار بیرون ممالک منتقل ہو رہے ہیں یا اس کی منصوبہ بندی میں لگے ہوئے ہیں۔
پیاف کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں اور برآمد کنندگان کےلیے مکمل طو رپر الگ سے بااختیار کونسل تشکیل دے جس میں نجی شعبے کو بھی نمائندگی دی جائے تاکہ پالیسیوں کے سو فیصد نتائج برآمد ہو سکیں۔