سرحدوں پر حملہ مکی وقار وخودمختاری پرحملہ ہے‘ شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے افغانستان کی سرحدی جارحیت کی شدید مذمت اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو جرات، مہارت اور عزم کے ساتھ جواب دیا ہے جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر حملہ دراصل ہمارے قومی وقار اور خودمختاری پر حملہ ہے اور بنیاں مرصوص اس بات کی گواہی ہیں کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپاہی ہماری شان، فخر اور سلامتی کی ضمانت ہیں اور قوم اْن کے ساتھ یک جان و یک دل کے طور پر کھڑی ہے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے؛ اگر کسی نے ہماری سالمیت یا شہریوں کے تحفظ کو چیلنج کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خیرسگالی اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے مگر قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم نواز کی سعودی وفد سے عربی میں گفتگو: ’جلاوطنی میں سیکھا گیا علم آج پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے‘
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے وفد سے عربی میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔
پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی وفد کے ساتھ عربی زبان میں گفتگو کی، جس پر شرکا حیران رہ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی وفد سے روانی سے عربی میں گفتگو کر کے سب کو حیران کر دیا۔
یہ وہ صلاحیت ہے جس سے دنیا اب تک ناواقف تھی ۔۔ جلاوطنی کے ایّام میں سیکھا گیا علم آج سفارت کاری میں پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے۔ pic.twitter.com/JNFwYIedzZ
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 11, 2025
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہم سب کے لیے جان سے زیادہ مقدس ہیں، ان مقدس مقامات کی پاسبانی کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ایامِ جلاوطنی کے دوران میں نے کئی سال جدہ میں گزارے ہیں، اس لیے میں اعتماد سے کہہ سکتی ہوں کہ جدہ میرے لیے لاہور کی طرح ہی مانوس شہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے اور سعودی قیادت کے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
اس موقع پر سعودی شہزادہ منصور بن محمد نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کی زمین زرخیز ہے اور اس صوبے کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ ہم پنجاب میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے
مریم نواز کے عربی زبان میں گفتگو کرنے پر سینیئر صحافی حسن ایوب نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ صلاحیت ہے جس سے دنیا اب تک ناواقف تھی، جلاوطنی کے ایام میں سیکھا گیا علم آج سفارت کاری میں پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سعودی عرب تعلقات سعودی وفد شرکا حیران عربی زبان میں گفتگو مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز