فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کا 13بڑے شہروں میں ہاﺅسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
جوائنٹ وینچر کے نئے قوانین کی منظوری کے بعد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی نے جڑواں شہروں سمیت 13بڑے شہروں میں ہاﺅسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف جی ای ایچ اے حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ملک میں بڑھتی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے اور بالخصوص وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ارزاں رہائشی منصوبوں کے قیام کے لیے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی نے نجی شعبے سے جوائنٹ وینچر کو پرکشش اور کامیاب بنانے کے لیے ” جے وی اینڈ پی پی پی رولز 2025 “منظور کر لیے ہیں ۔ جس کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اظہار دلچسپی کی حوصلہ افزا درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔
حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ اتھارٹی نے اس ضمن میں راولپنڈی ،اسلام آباد ،اٹک ، لاہور ،پشاور ، کوئٹہ ملتان ، فیصل آباد ،سرگودھا ، حیدر آباد ، ایبٹ آباد ، گوجرانوالہ اور کراچی میں جوائنٹ وینچر کی طرز پر نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی ہیں۔
متعلقہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی فرمز، زمین مالکان ، ڈویلپرز ،انویسٹرز ،کارپوریٹس ہاوسنگ باڈیز اور افراد اظہار دلچسپی کی درخواستیں 30جون 2025تک دے سکتے ہیں ۔ نئے ہاوسنگ منصوبے وفاقی حکومت کے ملازمین اور عام لوگوں کے لیے جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر شروع کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی جوائنٹ وینچر کے تحت رہائشی منصوبے شروع کرنے کے اقدامات کیے گئے تھے تاہم ”جے وی اینڈ پی پی پی رولز2020“ میں سرمایہ کاروں اور فرمز کے حقوق کے تحفظ کی عدم موجودگی کے باعث یہ منصوبے شروع نہ کیے جاسکے تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ ” جے وی اینڈ پی پی پی رولز 2025 “سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کے لیے انتہائی پرکشش بنائے گئے ہیں اور ان رولز میں سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا گیا ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جوائنٹ وینچر سرمایہ کاروں کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا حوالدار لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت
حوالدار لالک جان شہید—فائل فوٹوفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج کے دن 1999ء میں حوالدار لالک جان کمپنی ہیڈ کوارٹر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے، انہوں نے جنگ کے اگلے محاذ پر لڑنے کے لیے رضاکارانہ خدمات پیش کیں، حوالدار لالک جان نے اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان نے دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا، 7 جولائی کو دشمن تمام دِن حوالدار لالک جان کی پوسٹ پر گولوں سے آگ برساتا رہا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق شدید زخمی ہونے کے باوجود لالک جان شہید نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا، حوالدار لالک جان کے جوابی حملے میں دشمن کو بھاری نقصان کے ساتھ منہ کی کھانا پڑی۔