معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے "دھڑکن پہ ایک ہی نام" کے عنوان سے نغمے میں "آپریشن بنیان مرصوص" کی تاریخی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے "دھڑکن پہ ایک ہی نام" کے عنوان سے نغمے میں "آپریشن بنیان مرصوص" کی تاریخی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔ دشمن یہ یاد رکھے،"ہر لمحہ تیار ہم" صرف نعرہ نہیں عزم ہے، نغمے کا مرکزی پیغام حب الوطنی اور اتحاد ہے, نغمہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر
پڑھیں:
ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و اساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
دورے کے دوران طلباء کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے طلباء کو ملکی دفاع، عسکری تربیت اور جدید جنگی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔
دورے کا مقصد سول و ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو وطن کے دفاع میں پاک فوج کے کردار سے روشناس کرانا تھا۔
طلباء و طالبات نے پاک فوج کی قربانیوں کو امن کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کے والدین قوم کے اصل محسن ہیں۔ ایک طالبہ نے کہا کہ وہ پاک فوج کی شکر گزار ہے جس کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔
دوسری طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جدید دفاعی آلات اور عملی مشقوں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا اصل امتیاز اس کا اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور وطن سے بے لوث محبت ہے۔
اساتذہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان ہر وقت ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں، قوم ان کے جذبۂ قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔