معرکہ حق: پاک فوج کی عظیم فتح، آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ’’دھڑکن پہ ایک ہی نام‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کر دیا گیا۔
آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی تاریخی کامیابیوں کو نغمے میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی جبکہ بھارت کے خلاف عظیم فتح، شہداء اور غازیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ملکی دفاع کے لیے پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ موجود ہے۔
دشمن یہ یاد رکھے، ’’ہر لمحہ تیار ہم‘‘ صرف نعرہ نہیں عزم ہے۔ ’’پاک وطن، پاکستان‘‘ نغمے کا مرکزی پیغام: حب الوطنی اور اتحاد ہے۔
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کا اظہار ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ کا حوالدار لالک جان شہیدکو خراجِ عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو 26ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے)
پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے جس جرأت، استقامت اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، حوالدار لالک جان شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے دفاع کو یقینی بنایا اور آنے والی نسلوں کے لئے شجاعت کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قوم کو اپنے ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حرمت پر جان نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لالک جان شہید کا نام تاریخِ پاکستان میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نے حوالدار لالک جان شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔