پاکستان کا ایک اور بڑا معرکہ: نوجوان باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پاکستان نے ایک اور بڑا معرکہ مارلیا جس میں نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلے اسے دھول چٹادی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی، 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔
ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا، یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، بانو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
یہ تاریخی فتح نوجوان نسل کے عزم، محنت اور بلند حوصلے کی روشن مثال ہے، کھیل، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوان مسلسل دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر رہے ہیں.
پاکستان کا ایک اور بڑا معرکہ / نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح
پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست
9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملی… pic.twitter.com/DwUkJFxn0B
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی حریف میں پاکستان تاریخی فتح
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
Only 2 days remain before the World Snooker Championship 2025 takes center stage in Doha, Qatar.
From November 3–13, the world’s finest cue artists will compete in a test of precision, composure, and class. Each frame will tell a story of determination and brilliance.
[IBSF] pic.twitter.com/JgFZxf43Wk
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔
قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔