Juraat:
2025-05-29@06:37:05 GMT

صفائی کے بہانے گھر کا صفایا، ماسیوں نے 28تولہ سونا چرا لیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

صفائی کے بہانے گھر کا صفایا، ماسیوں نے 28تولہ سونا چرا لیا

چورماسیاں فرار، مالیت تقریبا 98لاکھ ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی

کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریبا 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ جلد ملزماں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ افسوس ناک واقعہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی پر میری اپنی بھارتی بیگم سے بحث نہیں ہوتی، حسن علی

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی کی والدہ گوجرانوالہ کے علاقے لدھے والا وڑائچ میں ایک گلی سے گزر رہی تھیں کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ان کا پرس چھین کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حسن علی کی والدہ نے بتایا کہ ان کے پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے موجود تھے، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے بتایا کہ قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا سی پی او محمد ایاز سلیم نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ‘کنگ کرلے گا’ والا بیان اگر غلط تھا تو معذرت چاہتا ہوں، حسن علی

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افسوس ناک واقعہ پرس چھین کر فرار حسن علی ڈکیتی قومی کرکٹر والدہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بہاولنگر: پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید
  • قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ افسوس ناک واقعہ
  • عید قربان سے قبل انوکھا کارنامہ، پنجاب پولیس10 سے زائد بکرے سونا ، نقدی لے اڑی
  • کوئٹہ میں صفائی کی نجی کمپنی کی ٹیم پر ملزمان کا تشدد، 12 اہلکار زخمی
  • پشاور: گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، گھریلو ملازمائیں 98 لاکھ مالیت کا 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی؛ ماسیاں گھر سے 98لاکھ مالیت کا 28تولہ سونا چوری کرکے فرار، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی: 3 خواتین گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار
  • کراچی: صفائی کے بہانے گھر کا صفایا، ماسیوں نے 28 تولہ سونا چرا لیا