کراچی میں 5 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں33 شہری قتل ہوئے، سربراہ ایس آئی یو
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اگرچہ آزاد اداروں کے ذریعے جمع کردہ اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری سے اب تک ڈاکوؤں نے 47 لوگوں کو قتل کیا ہے، لیکن ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں مجموعی طور پر 33 افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے سربراہ ایس ایس پی محمد شعیب میمن نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ریکارڈ کے مطابق اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ان میں سے 23 مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 10 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کے مقدمات کا سراغ لگانے کی شرح 70 فیصد ہے، ایس ایس پی شعیب میمن نے یہ بھی ذکر کیا کہ گزشتہ سال ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کسی بھی اسٹریٹ کرمنل کو عدالت سے ضمانت نہیں ملی۔
تاہم انہوں نے اس دعوے سے اتفاق نہیں کیا کہ شہر میں گزشتہ5 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
ایس آئی یو چیف نے اعتراف کیا کہ منشیات کے مقدمات میں عدالتوں کے قیام کی کمی کی وجہ سے ملزمان کو ضمانت حاصل کرنے میں فائدہ ہوا ہے، تاہم انہوں نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے حال ہی میں اس معاملے پر غور کیا ہے اور منشیات فروشوں کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایس ایس پی میمن نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بعد ایس آئی یو کو منشیات کے خلاف کارروائی کا ٹاسک دیا گیا، جس میں خاص طور پر آئس، ویڈ (چرس) اور کوکین شامل ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کیلیفورنیا سے ویڈ اسمگل کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ حال ہی میں ایران سے حب کے ذریعے ویڈ اسمگل کرنے والے ایک اور گروہ کو بھی پکڑا گیا، اس کارروائی میں منشیات فروش سجاد کی گرفتاری عمل میں آئی، جس کے قبضے سے 1.
ایس ایس پی میمن نے بتایا کہ جون 2024 میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں شہری گلزار احمد کو مزاحمت پر قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اس واقعے میں ایک ڈاکو بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا ۔
ساحر حسن کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملزم کو چالان میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا تاہم ڈرگ کورٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملزم کو عدالت سے ضمانت ملی ہے، انہوں نے کہا کہ ساحر حسن کے کیس میں پولیس نے بینک منیجر سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا ہے، تاہم ملزمان کے روپوش ہونے کی وجہ سے ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس ایس پی ایس آئی یو کرنے والے ملزمان کو کے مطابق بتایا کہ انہوں نے کیا کہ کیا ہے
پڑھیں:
پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل
— فائل فوٹوپاکستان کے وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنماؤں میں شامل ہوگئے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں بلال بن ثاقب کو مشرق و مغرب کے درمیان پل قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلال بن ثاقب کو ان چند عالمی رہنماؤں میں شمار کیا گیا ہے جو کرپٹو، مصنوعی ذہانت اور مالیاتی سفارتکاری کے مستقبل کی تشکیل دے رہے ہیں۔
گزشتہ روز شائع ہونے والی رپورٹ میں بلال بن ثاقب کا نام 11 مرتبہ لیا گیا، جو وال اسٹریٹ جرنل کی ان کی قیادت اور عالمی سطح پر ٹیکنالوجی، جیو پولیٹکس، اور ڈیجیٹل فنانس کے سنگم پر ان کے کردار میں گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں ان کا نام دنیا کی معروف شخصیات و سرمایہ کاروں کے ساتھ لیا گیا۔
رپورٹ میں انہیں بلاک چین کے دور کے ایک نئے طرز کے رہنما کے طور پر پیش کیا گیا۔
وال اسٹریٹ جرنل نے بلال بن ثاقب کو دنیا کی آزادی کے لیے سفر کرنے والا سفیر قرار دیا اور ان کے بطور سربراہ پاکستان اسٹیٹ کرپٹو کونسل اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین خدمات کو سراہا۔
بلال بن ثاقب حال ہی میں یاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں دیکھے گئے، جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور مصنوعی ذہانت کے موجدوں سے ملاقاتیں کیں۔
ماہرین کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل میں پاکستان کا ذکر محض علامتی نہیں بلکہ اسٹریٹجک ہے۔