روسی سفیر البرٹ خورِیو کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان میں متعین روسی سفیر البرٹ خورِیو کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں بین الاقوامی،خطے اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور ایران اسرائیل جنگ میں فریقین کی جانب سے ایران کی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین اور غزہ میں انسانی المیے پر اظہار افسوس کیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے غزہ سے اہل غزہ کی بے دخلی پر روس سے مداخلت اور کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی جس پر روسی سفیر کی غزہ میں جنگ بندی اور غزہ سے اہل غزہ کی بے دخلی روکنے میں کردارا ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی مولانا فضل الرحمان نے افغان حکومت کو تسلیم کرنے کی روسی حکومت کے اقدام کی بھی تحسین کی انہوں نیباہمی تنازعات کے حل کے لئے ایشیاء یورپ سلامتی کے عنوان سے روس کی طرف سے کانفرنس کے انعقاد کو وقت کا اہم تقاضا قرار دیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے مابین باہمی تعلقات کو مفادات کے تحفظ کے لئے استعمال کرنے پر اتفاق کیا ملاقات میں جلال الدین ایڈووکیٹ، مولانا اسجد محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔ اعجاز خان.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
کوشش ہے اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے، گورنر خیبر پختونخوا
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔
اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔
گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔
پیپلز پارٹی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا تحریک انصاف کے دو چیپٹر ہیں ایک اسلام آباد اور دوسرا کے پی چیپٹر ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔
اس موقع پر سید خورشید نے کہا کہ مولانا صاحب سے ہمارا پرانا تعلق ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اسمبلی میں جتنے ارکان ہیں اتنی ہی سیٹیں ہوں گی۔