وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ عزت مآب جیہون بیراموف، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف ، ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف کے ہمراہ پاکستان - ترکیہ ـ آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے وزیراعظم پاکستان آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے
پڑھیں:
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی مذمت
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کا کہنا ہے کہ جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔