بھارتی ریاست گجرات میں نریندر مودی کی ریلی میں حکام کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو بلوا کر گل پاشی کروائی گئی جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کے شہر وڈودرا میں ریلی نکالی گئی تاکہ آپریشن سندور پر بھارتی فوج کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔
ریلی میں آپریشن سندور کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دینے والی بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو عزت دینےکے بجائے مقامی حکام نے ان کے والدین اور بہن بھائی کو ریلی میں طلب کرلیا اور ان سے مودی پر گل پاشی کروائی گئی۔
بھارتی حکام کے اس عمل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھی تنقید کی اور کہا کہ اس پر پورا بھارت شرمندہ ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل پاکستان سے سیز فائر کے بعد بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے بھی کرنل صوفیہ قریشی کو صرف اور صرف مسلمان ہونے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بی جے پی کے وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قراردیا تھا۔
وجے شاہ کا کہنا تھا دہشتگردوں نے ہمارے ہندو بھائیوں کو کپڑے اتار کر قتل کیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کے جواب میں دہشتگردوں کی بہن کو ہی آرمی کے جہاز میں ان کے گھروں پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا، دہشتگردوں نے ہماری بہن کو بیوہ کیا، اس لیے مودی جی نے ان (دہشتگردوں) کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بہنوں کو انہیں سبق سکھانے کے لیے بھیجا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرنل صوفیہ قریشی

پڑھیں:

مودی سرکار کی اقتدار پرستی بے نقاب

کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو خصوصی اجلاس بلا کر آپریشن سندور اور پہلگام حملے کی تفصیلات سامنے لانا چاہیے، بی جے پی محض آپریشن سندور کو بہار انتخابات میں سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دی ایشین ایج میں شائع مضمون کے مطابق ’’پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا۔‘‘ بی جے پی کو امید تھی کہ پہلگام حملہ اور آپریشن سندور آر ایس ایس کو رام کر لیں گے، مودی سرکار دہشتگردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پر تلی ہوئی تھی۔ بدترین ناکامی کے بعد مودی عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ دی ایشین ایج کے مطابق ووٹ بینک کے نام پر بی جے پی کی ’’ترنگا یاترا‘‘ ریلیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔اپوزیشن کا الزام ہے کہ مودی سرکار آپریشن سندور کی تفصیلات چھپا کر محض ووٹ بٹورنے کے لیے سرگرم ہے۔
کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو خصوصی اجلاس بلا کر آپریشن سندور اور پہلگام حملے کی تفصیلات سامنے لانا چاہیے، بی جے پی محض آپریشن سندور کو بہار انتخابات میں سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق پہلگام حملے کا وقت اور آپریشن سندور کا اعلان سب کچھ ووٹ بینک کے لیے پلان کیا گیا، آپریشن سندور کا نام استعمال کر کے مودی سرکار نے ملک کی سکیورٹی کو ووٹرز کی نفسیات سے جوڑ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام فالس فلیگ؛ کوئی ثبوت پیش نہ کرنے پر بھارتی عوام کے مودی سرکار سے کڑے سوالات
  • بھارتی تجزیہ کار اور صحافی بھی مودی سرکار کی انتہا پسند اور ناکام پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے
  • پی آئی اے 544 ہائی جیکنگ: بھارتی پراکسیز کی جوہری پروگرام روکنے کی سازش
  • پی آئی اے 544 ہائی جیکنگ: پاکستان کے جوہری پروگرام کیخلاف بھارتی پراکسیز کی سازش
  • چین کی بھارت کو بڑی دھمکی، مودی سرکار پریشان
  • مودی سرکار کی دروغ گوئی اور ایٹمی جنگ کا جنون
  • مودی کا بھارت تعصب اور ظلم کا گڑھ بن گیا، بھارتی تجزیہ کاروں کی انتہا پسند پالیسیوں پر سخت تنقید
  • مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کیخلاف بھارتی ہندو مودی سرکار پر پھٹ پڑے
  • مودی سرکار کی اقتدار پرستی بے نقاب