پشاور:

خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث صوابی اور نوشہرہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 63 زخمی ہوگئے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں چھتیں، دیواریں، سائن بورڈز، درخت اور کھمبے گرنے کے واقعات پیش آئے۔ سڑکیں تالاب بنی رہیں جبکہ بجلی کے 113 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور پھل دار باغات بری طرح متاثر ہوئے۔

پی ڈی ایم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں 27 مئی 2025 کو خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری سے پشاور، مردان، خیبر، صوابی، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر بالائی علاقے متاثر ہوئے۔

حیات آباد پشاور میں گھروں پر لگے سولر پینلز اکھڑ گئے، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی فائبر شیٹ کی لگی چھت لوہے کے فریم سمیت زمین بوس ہوگئی۔

گزشتہ روز اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ سائن بورڈ گرنے سے دو ٹیکسی بھی تباہ ہو گئیں، تاہم گاڑیاں خالی ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب، صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، کوہستان، شانگلہ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان اور مانسہرہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ایبٹ آباد، بالاکوٹ، نوشہرہ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ہنگو، کرک، باجوڑ اور خیبر میں بھی بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران صوبے کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پشاور شہر میں 12 اور پشاور ایئرپورٹ میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چترال میں ایک ملی میٹر، دیر لوئر میں 8، دیر اپر میں 2، میر کھنی میں 6، کالام میں 5 اور بالاکوٹ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گزشتہ روز ژالہ باری

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن