صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبر پی کے کی گلی گلی، کوچے کوچے تک پھیلے گا: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبر پی کے کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔ بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پی کے کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور پیپلزپارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبر پی کیحکومت نے آنسوگیس کی شیلنگ کی، خیبر پی کے کی صوبائی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت اور بے روزگاری سے تنگ آئے عوام پر تشدد قابل مذمت ہے‘ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبر پی کے کے گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پی کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔