نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29تا 30مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی کو عوامی جمہوریہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام سے متعلق کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 30 مئی کوکنونشن پر دستخط کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر وہ مختلف دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی مکمل پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے موثر نفاذ اور بین الاقوامی قوانین کی پیروی کے ذریعے امن و سلامتی اور عالمی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ثالثی، سفارتکاری، مکالمہ اور بین الاقوامی تعاون اس جامع حکمت عملی کے اہم ستون ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال خیبر پختونخوا میں 33ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، اسپیکر ایاز صادق پاراچنار، اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا بیٹوں نے 90سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی آئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار کریں گے

پڑھیں:

پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کردیے

پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کیے۔
پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کردیے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کیے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں وکشمیر تنازع کا حل ناگزیر ہے، پاکستان عالمی سطح پر مؤقف اجاگر کرتا رہے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین علمی ثالثی تنظیم کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے ہم پلہ ادارہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنا اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مرکز کے طور پر اُبھارنا ہے۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا کہنا ہے کہ نئی ثالثی تنظیم عالمی عدالت انصاف اور دی ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی ثالثی عدالت کے مساوی حیثیت رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ہانگ کانگ کو بین الاقوامی تنازعات کے حل کا ایک معتبر مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق کنونشن کی دستخطی تقریب میں چین اور پاکستان کے علاوہ انڈونیشیا، پاکستان، لاوس، کمبوڈیا اور سربیا سمیت کئی ممالک شریک ہوئے جبکہ ہانگ کانگ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ سمیت 20 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی تقریب میں شریک تھے۔
نئی تنظیم کا صدر دفتر ہانگ کانگ کے مصروف علاقے وان چائی میں ایک سابقہ پولیس اسٹیشن میں قائم کیا جائے گا اور اسے رواں سال کے آخر یا 2026 کے اوائل میں باضابطہ طور پر کھولے جانے کا امکان ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چین نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی ادارہ قائم کر دیا
  • پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کردیے
  • آئی او ایم ای ڈی کا قیام ثالثی و سفارتکاری کے نئے دور کی علامت ہے، اسحاق ڈار
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات 
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات
  • ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج سے ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے 
  • اسحاق ڈار کا دو روزہ دورہ ہانگ کانگ 
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے