راولپنڈی:

پہلگام واقعے کے بعد بھارت  سے بغیر علاج کے زبردستی پاکستان بھیجے جانے والے 9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا کی پہلی کامیاب سرجری ہوگئی، والد نے کہا کہ انڈیا سے مایوس ہوکر واپس آیا تھا مگر فیلڈ مارشل کی وجہ سے بچوں کو نئی زندگی مل گئی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد نے اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری کے بعد عبداللہ اور منسا کی زندگی میں نئی امید کی کرن جاگی ہے۔ دونوں بہن بھائیوں کا علاج بھارت میں جاری تھا، تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس پاکستان بھیج دیا۔ 

 اے ایف آئی سی عمارت اور سرجری کے بعد بچے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد نے اپنے خصوصی ویڈیو میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بچوں کی سرجری کا بندوبست کیا، ورنہ میں بھارت سے واپسی کے مایوس ہوگیا تھا۔

والد شاہد احمد نے کہا کہ ’’عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی، جو 9 سال سے نہیں ہو رہی تھی۔"

شاہد احمد نے مزید کہا کہ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں نے محنت اور مہارت سے سرجری کو کامیاب بنایا اور اب دونوں بچے بہتر حالت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’الحمدللہ، میرے بچے اب کافی بہتر ہیں، میں خود بھی مریض ہوں، شاید صدمہ برداشت نہ کر پاتا۔ ڈاکٹروں نے بہت محنت کی جو قابل تعریف ہے۔ اے ایف آئی سی بہترین ادارہ ہے۔‘‘

دوسری جانب کمانڈنٹ اے ایف آئی سی میجر جنرل (ر) ڈاکٹر نصیر احمد سومرو نے کہا کہ اے ایف آئی سی پاکستان کا پریمیئر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ہے اور یہاں کارڈیالوجی کی بہترین سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔

میجر ڈاکٹر نصیر احمد سومرو نے کہا کہ ’’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر بچوں کا علاج یہاں کیا گیا، اور اللہ نے ہمیں کامیابی دی۔‘‘ 

ڈپٹی کمانڈنٹ بریگیڈیئر ڈاکٹر خرم اختر نے بتایا کہ عبداللہ اور منسا کو پیچیدہ دل کی بیماری تھی، جس کے باعث سرجری ایک مرحلے میں ممکن نہیں تھی۔

بریگیڈیئر ڈاکٹر خرم اختر نے کہا کہ ’’عبداللہ کی سرجری پانچ سے چھ گھنٹے پر محیط تھی جو کامیاب رہی۔ ہمارے پاس قابل ٹیم ہے جو بین الاقوامی تربیت یافتہ ہے۔‘‘

کرنل ڈاکٹر داؤد کمال نے کہا کہ بچوں کو دیا گیا علاج بھارت کے پلان سے کہیں بہتر تھا اور اب دونوں بچے بہتر حالت میں گھر جانے کے قابل ہیں۔

کرنل ڈاکٹر داؤد کمال نے کہا کہ ’’الحمدللہ دونوں بچے بہتر ہیں اور گھر جانے کی پوزیشن میں ہیں۔" میڈیکل ٹیم نے بچوں کی پیچیدہ کیسز کو کامیابی سے مکمل کیا، اور والد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اے ایف آئی سی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عبداللہ اور منسا کامیاب سرجری اے ایف آئی سی شاہد احمد نے فیلڈ مارشل نے کہا کہ

پڑھیں:

عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے عبداللہ نواز کی دوسرے راؤنڈ میں کامیابی

پاکستان کے عبداللہ نواز نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔ سیڈ 7 عبداللہ نواز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے کھلاڑی کو بآسانی 0-3 سے شکست دے کر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہرنیوقاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے  دوسرے راؤنڈ میں واحد پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے روہن پلوال کو ایک آسان مقابلے کے بعد 0-3 سے زیرکر لیا۔

عبداللہ نواز نے پہلا گیم 6-11، دوسرا گیم میں3-11 اور پھر تیسرا گیم میں بھی اسی اسکور سے جیت کر فتح کو گلے لگا لیا۔

اگلے راؤنڈ میں عبداللہ نواز کا مقابلہ امریکا کے آسکر اوکونکو سے ہوگا۔

دوسری جانب بائی حاصل کرنے والے دفاعی چیمپئن وٹاپ سیڈعالمی نمبر14 مصر کے محمد ذکریا نے  دوسرے راؤنڈ میں پولینڈ کے سیمیول ونکلر کو کسی دقت کے بغیر0-3 سے ہرا دیا۔

128 کھلاڑیوں کے انفرادی ایونٹ  کے پہلے راونڈ میں عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے کینگ ان لیونگ کو 0-3 شکست دی تھی۔

 پاکستان کے 4 میں سے 3 کھلاڑی محمدعمیرعارف، یحییٰ خان اور انس علی شاہ پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔

خواتین کے انفرادی ایونٹ میں ٹاپ سیڈ وعالمی نمبر5 مصر کی امینہ عارفی نے دفاعی چیمپین محمد ذکریا کی چھوٹی بہن تالیہ ذکریا کو0-3 سے زیر کرلیا۔امینہ مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائیٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کریں گی۔

ٹیم ایونٹ27 جولائی سے شروع ہوگا۔ پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اورعبیداللہ شامل ہیں، راوعاطف کامران منیجراور فراز محمد کوچ کی زمہ داری ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
  • آڈٹ رپورٹ ابتدائی مرحلے میں ہے، مکمل جانچ باقی ہے، پاور ڈویژن کا مؤقف
  • خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 37 ارب روپے خرچ
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات
  • سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
  • فیلڈ مارشل سے کاروباری برادری کی ملاقات ایف بی آر اختیارات سے متعلق آگاہ کیا
  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجروں کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
  • عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے عبداللہ نواز کی دوسرے راؤنڈ میں کامیابی