گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور نے ملاقات کی ہے جس میں بندرگاہی انفرا اسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، کراچی کی بندرگاہیں معیشت کا انجن ہیں، جدید خطوط پراستوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انور نے کراچی میں پاکستان بزنس کونسل فورم کا دورہ بھی کیا جہاں سمندری تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راولپنڈی میں اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہیدکے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں بندرگاہوں کا اہم کردار ہے، بزنس کمیونٹی کی شکایات کا فوری حل نکالا جائے گا، تجارت کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بہت اہم ہے۔
جنید انور کا کہنا ہے کہ پاکستان بزنس کونسل کی بحری امور سے متعلق تجاویز پر تعاون کریں گے، کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی بات کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران ٹیسوری
پڑھیں:
سعودی بحریہ کے سربراہ کا دورۂ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سعودی بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وائس ایڈمرل الغریبی نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کو دی جانے والی معیاری تربیت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے نہ صرف دوطرفہ بحری تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اشتراک اور ہم آہنگی کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔