ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) جاپان میں پاکستانی سفارتخانے نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد کیا جس میں جاپانی اعلیٰ سرکاری عہدیداران، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ جمعے کو وزارت کے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب سے خطاب میں جام کمال خان نے جاپان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے، جاپانی سرمایہ کاروں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل ہوگا۔وفاقی وزیر نے جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب میں دونوں ممالک نے باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ اور مستقبل میں مضبوط و فائدہ مند شراکت داری کی خواہش کا اعادہ کیا۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جام کمال خان

پڑھیں:

ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی جٹ لینڈ کے 4ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے 2کروڑ 40لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان پلیٹ فارم کراسنگز کو ختم یا دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا جہاں مسافروں کو پٹڑیاں عبور کرنا پڑتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تہران: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف سے مصافحہ کر رہے ہیں
  • وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا: جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
  • یوسف پٹھان سرکاری زمین پر قابض قرار، مشہور شخصیات قانون سے بالاتر نہیں، گجرات ہائیکورٹ
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان