بھارت کا مجموعی جی ڈی پی کے اعتبار سے جاپان کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
غربت، بے روزگاری اور پسماندگی کا شکار بھارت کا مجموعی جی ڈی پی کے اعتبار سے جاپان کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔
گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق فی کس آمدنی کے لحاظ سے بھارتی عوام اب بھی شدید پسماندگی کا شکار ہے۔
جاپان کی فی کس آمدنی 33,900 ڈالرز جبکہ بھارت کی فی کس آمدنی محض 2,880 ڈالرز ہے اور معاشی انڈیکیٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کے معیارِ زندگی میں بھی واضح فرق ہے۔
بھارت میں دولت چند امیر طبقوں تک محدود ہو چکی ہے جبکہ بھارت کی اکثریتی آبادی غربت، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا شکار ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق، قوتِ خرید کے حساب سے بھارت کی فی کس آمدنی جاپان سے پانچ گنا کم ہے۔
اعداد و شمار سے واضح ہوا کہ جاپانی شہری اوسطاً بھارتی شہری سے 11 گنا زیادہ آمدنی حاصل کرتا ہے لیکن معاشی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی مودی سرکار، زمینی حقائق چھپانے میں مصروف ہے۔
بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد آج بھی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
چیف ماہر اقتصادیات، انویسٹمنٹ بینک نیٹکسس، ایلیسیا گارسیا ہیریرو کے مطابق بھارتی معیشت کی ناکامی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارتی معاشی ماڈل کا عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی واسطہ نہیں۔ بھارت میں دولت کی منصفانہ تقسیم، انسانی ترقی اور بہتر معیارِ زندگی کو ترجیح دیے بغیر ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فی کس آمدنی کے مطابق
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔