تہذیبوں کا تبادلہ ہی اصل خوبصورتی ہے، چینی نائب صدر
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
بیجنگ : نائب چینی صدر ہان چنگ نے چین کے شہر ڈون ہوانگ میں تہذیبوں کے تبادلے اور باہمی سیکھنے کے چوتھے مکالمے کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا ۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے کہ تہذیبوں کا تبادلہ ہی اصل خوبصورتی ہے اور ایک دوسرے سے سیکھنا فائدہ مند ہوگا ۔ہمیں مشترکہ طور پر عالمی تہذیبوں کے تنوع کے احترام کی وکالت کرنی چاہیے۔ ہان چنگ نے نشاندہی کی کہ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی پر عمل کرے گا، گلوبل سیویلائزیشن انیشیٹو کو فعال طور پر نافذ کرے گا، “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو مزید مستحکم اور عملی شکل دینے کے لیے فروغ دے گا، اور انسانی تہذیب کی ترقی کیلئے مضبوط تحریک پیدا کرے گا۔بوٹسوانا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کیولاپیٹسے، لاؤ قومی اسمبلی کے وائس چیئرمین سونگ ما اور نیپال کی سابق صدر بھنڈاری سمیت غیر ملکی شخصیات نے کہا کہ چین نے اپنی ترقی سے دنیا کو استحکام اور یقین فراہم کیا ہے اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی بھرپور حمایت کی ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ تین گلوبل انیشٹیو نہ صرف مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم ، تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو بڑھانے میں مدد دیں گے بلکہ دنیا کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی اور جیت جیت کے تعاون کے نئے بین الاقوامی نظام کی تعمیر کے لیے ایک مضبوط بنیاد بھی فراہم کریں گے۔ یقین ہے کہ تین گلوبل انیشٹیو کے مسلسل نفاذ سے مختلف ممالک کے عوام کو مزید ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔
ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر آج مملکتِ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور دفاعی تعاون کی مضبوطی کو ثابت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، ایک ملک پر جارحیت دونوں کے خلاف تصور ہوگی
یہ سنگِ میل اور سب سے بڑا انقلابی معاہدہ اپنی اہمیت کی وجہ سے دونوں برادر ممالک کے سربراہان نے سائن کیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس معاہدے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اب پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا پارٹنر بن گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سعودی عرب کا شراکت دار منتخب کیا تاکہ مقدس مقامات کے دفاع میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو۔
موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے۔ تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے
اس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس طرح یہ معاہدہ ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل کی حیثیت اختیار کرتا ہے۔
اس معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔ جو گزشتہ کئی دہائیوں سے مشترکہ فوجی تربیت، کثیر الجہتی مشقوں اور دفاعی صنعتی تعاون کے ذریعے ظاہر ہوتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی، سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے
یہ معاہدہ امن کے فروغ اور علاقائی و عالمی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مشترکہ مقاصد کی بھی خدمت کرتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں کے لیے سیکیورٹی، معیشت اور سفارت کاری میں انتہائی فائدہ مند ہے۔
مشترکہ دفاع سے مراد ہے کہ دونوں ممالک کسی بھی خطرے سے مشترکہ نمٹیں گے اور اپنے دفاع کے لیے ایک ملک کی طاقت دوسرے ملک کے دفاع کے لیے موجود ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف پاکستان دفاعی معاہدہ سعودی عرب فیلڈ مارشل عاصم منیر کلیدی کردار وی نیوز