عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
عید الاضحیٰ پر چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔ وزیراعظم نے عید کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت نے 6 جون سے 9 جون تک عید الضحٰی کی سرکاری چھٹیاں کا اعلان کیا ہے ، اس مرتبہ عید کی 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیاہے ، 10 جون کو منگل کے روز سے دفاتر کھل جائیں گے ۔
تعلیمی اداروں میں پہلے سے ہی موسم گرما کی چھٹیاں چل رہی ہیں ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
شہریوں کیلئے بہترین سہولت، نادرا نے بڑا اعلان کردیا
ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کے لیے ایک بہترین سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پاک آئی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن پیش کرنے کے لیے جلد متعارف کروائی جائے گی۔ فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
اسمارٹ آئی ڈی، سی آر سی (بے فارم) اور ایف آر سی کی درخواستوں کی فیس ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔