علامہ راجہ ناصر عباس نے وحدت یوتھ پاکستان کی 10 رکنی مجلس نظارت کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
نظارت کی سرپرستی چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، علامہ ڈاکٹر محمد یونس، مولانا آغا علی حسنین حسینی، مولانا عمران، مولانا مزمل حسین فصیح اور کاظم عباس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت یوتھ پاکستان کی 10 رکنی مجلس نظارت کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ 10 رکنی نظارت کی سرپرستی چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، علامہ ڈاکٹر محمد یونس، مولانا آغا علی حسنین حسینی، مولانا عمران، مولانا مزمل حسین فصیح اور کاظم عباس شامل ہیں جبکہ مولانا تصور علی مہدی سیکرٹری نظارت اور سیکرٹری یوتھ کے عہدے پر فائض کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ وحدت یوتھ کے مرکزی کنونشن کے انتخابات میں سید یاور علی کاظمی اگلے تنظیمی سال کے لیے بطور صدر منتخب ہوئے تھے۔ جس کے بعد وحدت یوتھ کی مرکزی مجلس نظارت کا اعلان کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس وحدت یوتھ
پڑھیں:
حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست، وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت
ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست پر اُن کے وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی ہے.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حسان نیازی کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی تو دو رکنی بنچ نے باور کرایا کہ درخواست پر جو ہائیکورٹ افس اعتراض ہے وہ دور کریں. دو رکنی بنچ نے ریمارکس دیئے کہ ابھی درخواست پر اعتراض کی سماعت کر رہے ہیں. حسان نیازی کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس نے مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض لگایا ہے ، دو رکنی بنچ نے نشاندہی کی کہ حوالگی کے فیصلے کی مصدقہ کاپی لگائیں اور جب آپ کی درخواست پر نمبر لگے گا تب ہی اس کی سماعت کی جائے گی . دو رکنی بنچ نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
Ansa Awais Content Writer