اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کی حزب اللہ لبنان کے رابطہ سیکرٹری کیساتھ ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
قابض اسرائیلی فوج کیجانب سے لبنان کیخلاف مسلسل جارحیتوں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے سائے میں، لبنان کیلئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے آج لبنانی مزاحمتی تحریک کے اعلی عہدیدار کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے اسلام ٹائمز۔ لبنان کیلئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی جنین پلاسخارت (Jeanine Hennis-Plasschaert) نے آج لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے رابطہ سیکرٹری حاج وفیق صفا کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات طے شدہ رابطہ اجلاسوں کے ایجنڈے کے تحت انجام پائی جس میں سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران دونوں فریقوں نے بلیو لائن کی تازہ ترین صورتحال، لبنان کے خلاف قابض صیہونی رژیم کی مسلسل جارحیت، کشیدگی میں اضافے کے ممکنہ خطرات اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے لبنان کی جانب سے یہ ملاقات، گذشتہ ہفتے لبنان کے جنوبی علاقوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں لبنانی مزاحمتی تحریکوں حزب اللہ و امل کی فیصلہ کن فتح کے بعد انجام پائی ہے، جس نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ مزاحمت اب بھی لبنانی عوام کی اہم اکثریت کی نمائندگی کرتی ہے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی لبنان کی
پڑھیں:
آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور وہ ممالک جو اسے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں انھیں غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ سے خارج کر دینا چاہیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے صدر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کی حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس رپورٹ میں اقوام متحدہ کے مقرر کردہ آزاد ماہرین نے شواہد پیش کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔
آئرلینڈ کے صدر نے اسی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ ہمیں اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والوں کی رکنیت ختم کرنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں جو ہمارے ہم جیسے انسانوں پر یہ مظالم ڈھا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے غزہ شہر میں ٹینک اور زمینی فوج تعینات کر دی ہے۔