وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کےحملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی کو خراج عقیدت پیش کی ۔
سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید
محسن نقوی نے کہا شہید افسر ہدایت بلیدی نے جان دے کر فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔شہید افسر ہدایت بلیدی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید افسر ہدایت بلیدی کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سرکاری افسر پر حملہ اور املاک کو آگ لگا کر ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔ بزدل دشمن ہر محاذ پر شکست کے بعد سافٹ اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔
دوسرا ٹی 20 ؛ پاکستان کا جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سوارب، بلوچستان میں دھشتگردی پھیلانے والے عناصر کی جانب سے بینک، معصوم شہریوں اور انتظامیہ کے افسران پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ،
وزیرِ اعظم نے دہشت گردوں سے اپنے علاقے کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا،شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہابزدل دھشتگردوں نے معصوم و نہتے شہریوں بشمول بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا.
کل ضلع بہاولنگر میں عام تعطیل کا اعلان
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں ہدایت بلیدی حملے کی
پڑھیں:
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس انہوں نے اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کیلئے اہم قرار دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خطے میں سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں بارڈر سکیورٹی ، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
ملاقات میں وزارتِ داخلہ کے دیگر جاری منصوبوں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، شہروں کی سکیورٹی، ایف آئی اے کی کارکردگی اور نادرا کے ڈیجیٹل اصلاحاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔