گلگت بلتستان میں اساتذہ کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ اسناد کی تصدیق کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
مراسلے میں تمام ریکارڈز کو اسکین کر کے محفوظ بنانے اور واضح طور پر درست، مشتبہ اور غیر تصدیق شدہ اسناد کی درجہ بندی کرنے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تعینات تمام اساتذہ کی تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی تصدیق کا جامع عمل شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اسکول ایجوکیشن کو باضابطہ طور پر ایک سرکاری مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی اسناد کی درستگی، قابلیت اور مؤثریت کو یقینی بنانا گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ تمام اضلاع میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والے اساتذہ کی اسناد کی جامع جانچ پڑتال کی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق اساتذہ کی میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریوں کی متعلقہ بورڈز اور جامعات سے جانچ کرائی جائے گی۔ پیشہ ورانہ قابلیت کی تصدیق کے عمل کے دوران بی ایڈ، ایم ایڈ، اے ڈی ای یا اس کے مساوی اسناد اور دیگر پیشہ ورانہ اسناد کی جانچ کی جائے گی۔ مراسلے میں پیش کردہ اسناد کو ہر استاد کے سروس ریکارڈ سے ملا کر جانچنے اور کسی قسم کی تضاد کی نشاندہی کرنے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔
مراسلے میں تمام ریکارڈز کو اسکین کر کے محفوظ بنانے اور واضح طور پر درست، مشتبہ اور غیر تصدیق شدہ اسناد کی درجہ بندی کرنے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مراسلے میں ہر کیس میں واضح سفارشات پیش کرنے، خاص طور پر جہاں تضادات پائے جائیں، اور جعل سازی یا غلط بیانی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی تجویز دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ ضلعی یا ڈویژن کی سطح پر تجربہ کار افسران کی نگرانی میں تصدیقی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ شفافیت اور دیانتداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، اس کارروائی کی ایک مکمل رپورٹ، دستخط شدہ اور مجاز افسر کی منظوری کے ساتھ، ایک ماہ کے اندر سیکریٹریٹ کو ارسال کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان، کُمیل عباس کی جانب سے جاری کردہ اس ہدایت نامے پر عمل درآمد کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان مراسلے میں پیشہ ورانہ اساتذہ کی اسناد کی گیا ہے
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔