وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی موجود ہے۔
وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی تاریخ میں ان مہینوں میں کم ترین پن بجلی کی پیداوار اور دوسرے ایندھن سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں فیول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسی کم پن بجلی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے وزارت توانائی نے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی متعلقہ وزارتوں کو انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کا لکھا ہوا ہے تاکہ بجلی بلوں میں گرمیوں اور شدید سردی میں کمی رہے۔
اس کے علاوہ حکومت عنقریب 70فیصد تک کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کو بلاسود آسان اقساط پر مہیا کرنے کی تیاری کررہی ہے جس سے پرانے پنکھوں کے تبدیلی اور بلوں میں خاطر خواہ کمی رہے گی۔
بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی والوں کا پارہ ہائی، شدید احتجاج، ہائی وے بند
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آزاد کشمیر: وزارت عظمی کے لیے چوہدری یاسین کے نام پر پیپلزپارٹی میں اختلافات
آزاد کشمیر: وزارت عظمی کے لیے چوہدری یاسین کے نام پر پیپلزپارٹی میں اختلافات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس)آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے پر پیپلزپارٹی ارکان میں اختلافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے چوہدری یاسین کے نام پر پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی کو تحفظات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے اندر ایک مضبوط گروپ چوہدری یاسین کی مخالفت کر رہا ہے، جبکہ مہاجرین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ایم ایل ایز چوہدری لطیف کے حامی ہیں۔ پارٹی قیادت نے تحفظات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کے نام کا باضابطہ اعلان مخر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیادت کو خدشہ ہے کہ اگر چوہدری یاسین کا نام سامنے لایا گیا تو پارٹی کے اندر تقسیم مزید بڑھ سکتی ہے۔ اس وقت پارٹی کے کئی اراکین کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ اگر چوہدری یاسین وزیراعظم بن گئے تو صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم، دونوں کا تعلق میرپور ڈویژن سے ہوگا۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی میرپور ڈویژن سے پیپلزپارٹی کے دو وزرائے اعظم رہ چکے ہیں۔
پارٹی کے اندرونی اختلافات بڑھنے پر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو اسی معاملے پر پارلیمانی پارٹی کو جلد اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق اگر پارٹی کے تحفظات دور نہ ہوئے تو وزیراعظم کے امیدوار کے نام پر نظر ثانی کا امکان موجود ہے۔ دوسری جانب سردار یعقوب خان پر کچھ اراکین نے صدر اور وزیراعظم رہنے کے باعث اعتراضات اٹھائے ہیں جبکہ سردار لطیف اکبر کو سینئر رہنما ہونے کی وجہ سے پارٹی کے ایک مضبوط دھڑے کی حمایت حاصل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا لبنانی صدر نے فوج کو کسی بھی اسرائیلی دراندازی کا مقابلہ کرنے کا حکم دے دیا افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل شہر اقتدار کے ماسٹر پلان کی 65ویں سالگرہ کی تقریب،اسلام آباد شہر میلہ کا انعقاد اب ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی، مولانا فضل الرحمان وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، پی پی اور ن لیگ میں نیا ڈیڈ لاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم