شیخ رشید و دیگر ملزمان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید—فائل فوٹو
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی عملے کی جانب سے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
9 مئی کے 11 مقدمات میں نامزد ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 11ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
پولیس نے عدالت میں 195 ملزمان کی حد تک چالان پیش کر دیا، عدالت نے 184 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں 195 کارکنان بطور ملزمان شامل ہیں۔