غیر ملکی دورے پر اہلیہ کا فرانسیسی صدر کو تھپڑ، ٹرمپ کا عالمی رہنماؤں کو انوکھا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فرانسیسی صدر میکرون کے غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے کے واقعے پر ردعمل سامنے آگیا۔
گزشتہ دنوں ویتنام کے دورے کے دوران جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا طیارہ ایئرپورٹ پر اترا اور دروازہ کھلا تو ایک عجیب منظر دیکھا گیا۔
جہاز کا دروازہ کھلتے ہی فرانسیسی صدر کو دیکھا جا سکتا ہے جو کھڑے ہوئے ہیں اور گفتگو کر رہے ہیں اچانک ایک ہاتھ ان کے چہرے پر پڑتا ہے۔
فرانسیسی صدر کو جیسے ہی اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ یہ منظر فلم بند ہوچکا ہے وہ ایک لمحے کو گھبرا جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی دورے کے دوران فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا ؟ ویڈیو وائرل
بعد ازاں وہ خود کو سنبھال لیتے ہیں اور اہلیہ کے ہمراہ سیڑھیوں سے اترنے لگتے ہیں اور سب کچھ نارمل دکھائی دینے کے لیے بیگم کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جسے ان کی اہلیہ ٹھکرا دیتی ہیں تاہم اس موقع پر بھی فرانسیسی صدر بالکل نارمل رہتے ہیں لیکن یہ ویڈیو جنگل کی آگ طرح پھیل جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر طرح طرح کے کمنٹس ہونے لگے اور مزاحیہ میمز کی بھرمار ہونے لگی جس کا فرانسیسی صدر کو جواب دینا پڑ گیا۔
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اہلیہ بریجیت میکرون کا انھیں چہرے پر مارنا محض "مذاق اور نوک جھونک" کا حصہ تھا، ہماری اس روایتی نوک جھوک کو دنیا بھر میں غلط تاثر دے کر پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ سب بکواس ہے۔
فرانسیسی صدر نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا کہ کس طرح ایک سادہ سے مذاق کو عالمی بحران کی طرح پیش کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی اطلاعات کی ایک لہر شروع ہو چکی ہے، جن میں سے ہر ایک کا مقصد انہیں بدنام کرنا ہے۔
اب اس معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا، اوول ہاؤس امریکا میں صحافی نے اس واقعے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فرانسیسی صدر میکرون اور اہلیہ کو شادی سے متعلق مشورہ دینے کو کہا۔
صحافی کے سوال پر امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کو ہنستے ہوئے منفرد مشورہ دیا جب کہ امریکی صدر کے اس بیان پر وہاں موجود صحافی بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے اور محفل میں ہر طرف قہقہے بکھر گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'اس بات کو یقینی بنائیں کہ دروازہ بند ہی رہے'، فرانسیسی صدر اور اہلیہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ وہ دونوں واقعی بہت اچھے لوگ ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فرانسیسی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر
پڑھیں:
خاتونِ اول کے مرد ہونے کا دعویٰ کرنے پرپوڈکاسٹر کیخلاف مقدمہ
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برجیت میکرون نے امریکی دائیں بازو کی معروف پوڈکاسٹر کینڈیس اوونز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ۔ مقدمہ ڈیلویئر سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے اور اس کا تعلق اوونز کی جانب سے برجیت میکرون کے مرد ہونے کے دعوے سے ہے، جسے میکرون جوڑے نے “جھوٹ اور تضحیک پر مبنی مہم” قرار دیا ہے۔
جھوٹی مہم اور سنگین الزامات
مقدمے کے مطابق اوونز نے اپنی پوڈکاسٹ اور یوٹیوب چینل کے ذریعے دعویٰ کیا کہ برجیت میکرون دراصل مرد ہیں اور ان کا اصل نام ژاں مشیل ٹروگنیو ہے، جو ان کے مرحوم بڑے بھائی کا نام ہے۔ اوونز نے میکرون جوڑے کی شخصی شناخت، شادی، خاندانی تعلقات اور ماضی سے متعلق کئی بے بنیاد باتیں پھیلائیں، جن کے باعث خاتونِ اول کو عالمی سطح پر نفرت، بُلیئنگ اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔
اوونز کی جانب سے ردعمل
کینڈیس اوونز نے مقدمے کو “غلط بیانیوں پر مبنی اور تشہیری حربہ” قرار دیا ہے۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ اس وجہ سے دائر کیا گیا کیونکہ برجیت میکرون نے انٹرویو کی متعدد درخواستیں مسترد کیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ایک آزاد امریکی صحافی کے آئینی حقوق پر حملہ ہے۔
قبل ازیں بھی عدالت سے رجوع
یہ پہلا موقع نہیں کہ برجیت میکرون نے ایسے الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کی ہو۔ 2021 میں بھی فرانسیسی عدالت میں دو خواتین کے خلاف مقدمہ جیتا گیا تھا، تاہم وہ کیس اپیل میں چیلنج ہو چکا ہے اور اب فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
غیر معمولی مقدمہ
میکرون جوڑے نے اپنے وکلاء کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اوونز کی جانب سے معافی یا تردید سے انکار کے بعد مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ مقدمہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے غیر ملکی میڈیا پر ہتک عزت کا نایاب قانونی اقدام سمجھا جا رہا ہے۔