غزہ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید، 284 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس طرح 7 اکتوبر 2023ء سے محصور غزہ کی پٹی میں شہداء کی مجموعی تعداد 54,381 ہو گئی ہے، جن میں سے 4,117 افراد اُس وقت سے شہید ہوئے جب اسرائیل نے 18 مارچ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ظالم اسرائیلی فورسز نے کم از کم 60 فلسطینیوں کو شہید اور 284 کو زخمی کر دیا، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس طرح 7 اکتوبر 2023ء سے محصور غزہ کی پٹی میں شہداء کی مجموعی تعداد 54,381 ہو گئی ہے، جن میں سے 4,117 افراد اُس وقت سے شہید ہوئے جب اسرائیل نے 18 مارچ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ مجموعی طور پر 124,054 سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ کم از کم 10,000 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کے ملبے تلے دبے ہونے اور شہید ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق شہداء میں 60 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا
علامتی فوٹوکورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔
زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔