اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ماہ جون کے لیے کمی کر دی گئی جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد 11.

8 کلوگرام کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2,838 روپے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2,892 روپے تھی۔ اس طرح ایک سیلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اوگرا کے مطابق یہ نئی قیمتیں یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:عیدسےقبل قربانی کے جانوروں کےچارے کی قیمتوں میں اضافہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں ایل پی جی کی کی قیمت

پڑھیں:

مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ اب مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے اور آئندہ جو بھی سیاسی پیش رفت ہوگی.وہ پارٹی کے بانی کی ہدایات کے مطابق ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی، لوگ خود بخود ہمارے ساتھ جڑتے ہیں۔ بانی تحریک انصاف جیل سے ہی احتجاج کی قیادت کریں گے اور کارکنوں کو واضح پیغام دیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ’دو سال ہو چکے ہیں.اب سختیاں ختم ہونی چاہئیں. ہر کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔‘سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا. مخصوص نشستوں کی وجہ سے کچھ تاخیر ضرور ہوئی. مگر مجموعی طور پر نتیجہ ہماری توقعات سے بہتر رہا۔انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ نومئی 2023 کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔ مرزا آفریدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا نام بانی پی ٹی آئی نے خود فائنل کیا تھا اور وہ پارٹی کے خلاف کبھی کسی قسم کا بیان نہیں دے چکے۔بیرسٹر گوہر نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پارٹی میں فیصلے بانی کی مشاورت سے ہی کیے جاتے ہیں .مارچ 2024 میں اس حوالے سے تمام امور طے پا گئے تھے اور اب پارٹی ایک واضح لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوتیلی ماں سے بڑھ کر ظالم
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں، کتنے لاکھ روپے واجب الادا تھے؟
  • حمیرا کا مالک مکان سے کیا تنازع تھا، واجبات کتنے تھے؟ حیران کن انکشافات
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
  • کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں!
  • دنیا بھر میں سولر پینلز سستے، پاکستان میں کسٹمز ویلیو میں کمی
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر
  • کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان