نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس دوران آذر بائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس پر تفصیلی مشاورت  کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات

ہفتے کے روز وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے آذر بائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار مہمان نوازی ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس پر تفصیلی مشاورت بھی کی، اقتصادی تعاون تنظیم  کا اگلا اجلاس جولائی کے پہلے ہفتے میں آذربائیجان میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیور اودیلووچ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے لائن منصوبے کے فریم ورک معاہدے پرتبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ازبکستان اسحاق ڈار پاکستان ٹیلیفونک رابطہ وزرائے خارجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ازبکستان اسحاق ڈار پاکستان ٹیلیفونک رابطہ سے ٹیلیفونک رابطہ اسحاق ڈار کے وزیر

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے، فذوالی ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شوشا کاراباخ : وزیراعظم شہبازشریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر آذر بائیجان کے شہر شوشاکاراباخ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

فذوالی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کرملی، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔جبکہ وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • ڈیجیٹل معیشت، تمام اہداف ڈبل کئے جائیں: وزیراعظم آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے، فذوالی ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وہ واحد اسرائیلی وزیراعظم جسے پرامن فلسطین کی خواہش پر قتل کردیا گیا
  • وہ اسرائیلی وزیراعظم جسے فلسطینیوں کے ساتھ امن کی خواہش پر قتل کردیا گیا
  • صدر پیوٹن اور صدر میکرون کا دو گھنٹے طویل ٹیلیفونک رابطہ، ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام پر گفتگو