اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ، ای سی او اجلاس پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ، ای سی او اجلاس پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں پرتپاک میزبانی پر اظہار تشکر کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان جولائی میں آذربائیجان میں ہونے والے ای سی او سمٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔بات چیت کے دوران ای سی او اجلاس کی تفصیلات، شرکا اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، یاد رہے کہ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس جولائی کے اوائل میں متوقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے ناراض بلوچوں کی واپسی کے لیے بلوچ عمائدین سے تجاویز مانگ لیں وزیراعظم نے ناراض بلوچوں کی واپسی کے لیے بلوچ عمائدین سے تجاویز مانگ لیں کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ، وزیراعظم کی مسائل کے حل کیلئے بلوچ عمائدین کو مذاکرات کی دعوت چیئر مین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں سفری سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت احتجاج سے متعلق درج مقدمات، پی ٹی آئی قیادت اور وکلا نے ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا بھارت کا اثر و رسوخ بڑھانے کیلیے افغان شہریوں کیلیے نیا ویزا سسٹم متعارف بھارت کا فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے انکار ،مقصد خراب کارکردگی سے بچنا ہے:امریکی جریدے کی رپورٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔