پی ایس ایل چھوڑنے والے مینڈس نے آئی پی ایل ٹیم کو فائنل سے باہر کروادیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پیسوں کی خاطر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن ادھورا چھوڑ جانیوالے سری لنکن کرکٹر نے اپنی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو ایلیمیٹر میں کیچز چھوڑ فائنل کی دوڑ سے باہر کروادیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میں واپس لوٹنے سے انکار کرکے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کو جوائن کرنیوالے کوشل مینڈس کیلئے لیگ ڈراؤنا خواب بن کر رہ گئی۔
مینڈس گجرات ٹائٹنز میں انگلش کرکٹر جوز بٹلر کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے تاہم پہلے ہی میچ میں انکی ناقص کارکردگی نے ٹیم کو فائنل سے ہی باہر کروادیا۔
مزید پڑھیں: پیسوں کیلئے پی ایس ایل چھوڑنے والے مینڈس کِٹ بیگ بھول گئے
گزشتہ روز ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوشل مینڈس نے پہلے فیلڈنگ کے دوران روہت شرما کا کیچ ڈراپ کیا، جنہوں نے 81 رنز کی اننگز کھیل ڈالی بعدازاں سوریا کمار یادیو کے آسان کیچ کا موقع بھی ضائع کیا، جس نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔
مزید پڑھیں: مچل جانسن کے آئی پی ایل مخالف بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا
بیٹنگ کے دوران کیچز کا ازالہ کرنے کے بجائے مینڈس مچل سینٹنر کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ ہوئے اور یوں گجرات کی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کوشل مینڈس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جانے کا الزام
سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جانے کا الزام عائد کردیا۔(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی پی 52 سمبڑیال پولنگ اسٹیشن لوپووالی پنجاب پولیس کی جانب بدترین دھاندلی جاری ہے جہاں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یو سی بدوکی گاؤں رالیوکی اور کھرولیاں میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کے دوران 30 سے 35 ڈنڈا بردار مبینہ پولیس والے پولنگ سٹیشن کے اندر گھس گئے اور پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ کو دھکے مار کر زبردستی پولنگ سٹیشن سے باہر نکال کر اندر سے تالا لگا دیا۔