وزیراعظم شہباز شریف اور آذری صدر کی نئی ویڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کی نئی ویڈیو ریلیز کر دی گئی جس میں آذربائیجان کے صدر وزیراعظم کو لاچین میں پہاڑی علاقہ دکھا رہے ہیں۔
آذربائیجان کے صدر وزیراعظم سے مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ آپ کے پاکستان جیسے پہاڑ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی آذربائیجان کے صدر کو بتاتے ہیں یہ ہمارے شمالی علاقہ جات جیسا منظر ہے۔
ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف اور آذری صدر خوشگوار موڈ میں قہقے لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراطلاعات عطاء تارڑ بھی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر
پڑھیں:
پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا
پی ٹی وی ورلڈ کو پاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہے
پاکستان ٹی وی انگریزی زبان میں پاکستان کی عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا موقف دے گا
پاکستان ٹی وی کا مقصد بھارتی پروپگینڈہ کا بھرپور دفاع کرنا ہے
پاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کہ بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گا
حکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر لانے میں اس پلیٹ فارم کا اہم کردار ہو گا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا
وزیراعظم نے انگریزی چینل پر اپنا خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا
پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا
پاکستان ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بھی بھرپور طریقے سے لانچ کیا گیا ہے
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستان ٹی وی اپنی بھرپور نمائندگی بھی کرے گا
وزیراعظم نے وزراء اور حکومتی ترجمانوں کو پاکستان ٹی وی میں بھرپور نمائندگی کی بھی ہدایات کی ہیں
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار