City 42:
2025-07-25@01:43:45 GMT

 نواز شریف خصوصی طیارے کےذریعےلاہورسےلندن کیلئےروانہ 

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

دلشاد راؤ: مسلم لیگ ن کے سربراہ  و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔
نوازشریف جاتی امرا سےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےاولڈٹرمینل کیلئے روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف اولڈٹرمینل سےخصوصی طیارے کےذریعےلاہورسےلندن کیلئےروانہ ہوئے، نواز شریف کا لندن میں قیام تقریباً2ہفتےتک طویل ہوگا۔نواز شریف لندن میں معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔نواز شریف عید الاضحٰی بھی لندن میں ہی منائیں گے۔
نوازشریف کاطبی معائنہ شیڈولڈتھا،پاک، بھارت کشیدگی کےباعث وطن واپس پہنچے۔

خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک

طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے مشرقی علاقے میں چین کی سرحد کے نزدیک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اُس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونوف اے این-24 ماڈل کا یہ طیارہ انگارا ایئرلائنز کی ملکیت تھا جس نے بلاگوویشچنسک سے ٹنڈا کے لیے پرواز بھری تھی۔ طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خراب موسم اور حد نظر کی کمی کے باعث طیارے نے بلندی کا غلط اندازہ لگایا اور ممکنہ طور پر درختوں سے ٹکرا کر گرگیا۔

روس کی ایمرجنسی وزارت کا کہنا ہے کہ طیارے کا ملبہ ٹنڈا شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب میں ایک پہاڑی جنگلاتی علاقے میں ملا جہاں پہنچنا دشوار گزار موسم اور زمین کی ساخت کے باعث فوری ممکن نہ تھا۔ طیارے میں 5 بچوں سمیت 42 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔ جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔ ایک چینی مسافر بھی شامل ہے۔ گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ روسی ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تاہم روسی ایوی ایشن پہلے ہی مغربی پابندیوں کے باعث مسائل کا شکار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • دیامر : بابوسر ریلے میں جاں بحق ڈاکٹر مشال اور دیور کی میتیں لودھراں روانہ کردی گئیں
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
  • نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف