پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا، وہی پرانا جھوٹ، ڈرامہ، نان اسٹاپ واویلا ہے، مریم اورنگزیب کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا، وہی پرانا جھوٹ، ڈرامہ، نان اسٹاپ واویلا ہے، مریم اورنگزیب کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بیانات پر جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے، وہی پرانا اسکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ اور نان اسٹاپ واویلا ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیختے چلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے، اپنا سب کچھ برباد کر دینے والوں کی طرح یہ چیخ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں، ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے نہ شرمندگی کا احساس۔ سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس کچھ بچا ہے تو بس وہی نان اسٹاپ پروپیگنڈا بچا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربہت جشن منا لیا اب مسئلہ کشمیرکوپہلی ترجیح بنانا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان بہت جشن منا لیا اب مسئلہ کشمیرکوپہلی ترجیح بنانا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دیدیا گیا،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا بجٹ 2025-26،تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف اور سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان، مختلف تجاویز زیر غور گلگت بلتستان میں 7سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا سابق فوجی افسرکا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نان اسٹاپ پی ٹی آئی
پڑھیں:
چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
فائل فوٹو۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔
انھوں نے کہا چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں چینی باشندوں کی موثر سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا انتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے، سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہے، ہم ملک میں چینی برادری کیلئے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا پاکستانی معیشت میں چینی کمپنیوں کا اعتماد ہمارے معاشی مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے، ائیر پورٹس پر چینی باشندوں کی آمد و رفت میں سہولت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو چینی باشندوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پورے ملک میں سیکیورٹی انتظامات کےحوالے سے آگاہ کیا، دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر چینی باشندوں کی خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات نافذ العمل ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاق اور تمام صوبے اس ضمن میں بھرپور تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پورے ملک میں سیف سٹی منصوبے زیرتعمیر ہیں، تمام نئے رہائشی منصوبوں میں سیف سٹی کے معیار کے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔