بہت جشن منا لیا اب مسئلہ کشمیرکوپہلی ترجیح بنانا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
بہت جشن منا لیا اب مسئلہ کشمیرکوپہلی ترجیح بنانا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
حیدرآباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے بہت جشن منا لیا اب مسئلہ کشمیرکوپہلی ترجیح بنانا ہوگا۔حیدر آباد میں اسرائل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈالروں کا بھتہ وصول کرکے چلا گیا، مسلم حکمران غزہ کے قتل عام میں شریک ہے،اب پاکستان کو اپنا قائدانہ کردارادا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے نہتے شہریوں پرحملہ کیا، مسلح افواج نے بھارت کودندان شکن جواب دیا، بھارت کی حیثیت اب دنیا کیسامنے ختم ہوتی جارہی ہے، پاکستان دنیا کیسامنے ابھرکر سامنے آیا ہے۔امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیراورفلسطین کی آزادی کے لیے پیشرفت کی جائے، ہم اسرائیل اورامریکا کیخلاف ہے، غزہ میں بچے بھوک سے شہید ہو رہے ہیں۔حافظ نعیم نے مزید کہا کہ حکومت کوبھارت کو بے نقاب کرنا ہوگا، بھارت کیساتھ کشمیرپربات کی جائے، بھارت کیساتھ تجارت کے بجائے کشمیر اور پانی کے مسئلے پر بات کرنا ہو گی، بہت جشن منا لیا اب کشمیر کے مسئلے کو پہلی ترجیح بنانا ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دیدیا گیا،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دیدیا گیا،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے، محمد علی رندھاوا بجٹ 2025-26،تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف اور سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملنے کا امکان، مختلف تجاویز زیر غور گلگت بلتستان میں 7سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا سابق فوجی افسرکا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان بہت جشن منا لیا اب
پڑھیں:
کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے 9 ٹاؤنز چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر کی کارکردگی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ تعلیم،صحت، عوامی خدمت اور تعمیر وترقی میں مقابلہ ہو لیکن پیپلزپارٹی کا ان کاموں سے کوئی تعلق نہیں، اختیارات و وسائل کی کمی کے باوجود ہمارے تمام ٹاؤنز میں تعمیر وترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔ پیپلزپارٹی رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے ٹاؤن، یوسیز کو فنڈز دے۔ فارم 47 والی حکومت اور قبضہ میئر شپ کو تسلیم نہیں کرتے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے تو شروع ہو جاتے ہیں لیکن مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے، کراچی کو لوٹنے و تباہ و برباد کرنے والا وڈیرہ شاہی مائنڈ سیٹ اب مزید نہیں چلے گا۔ سسٹم کو اب خیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کے تحت پارک بارہ دری بلاک Aمیں نارتھ ناظم آباد کے عوام کے لیے تکمیل شدہ اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب و پریس بریفنگ اور ٹی ایم سی نیو کراچی کے تحت پاور ہاؤس چورنگی سے نیو کراچی نمبر 3 تک نئی تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے تختی کی نقاب کشائی بھی کی اور نیو کراچی میں معروف نعت گو شاعر اعجاز رحمانی کے نام سے منسوب سڑکوں کا افتتاح کیا۔