کوئٹہ، بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 1 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکا، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔
بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضداراسکول بس دھماکا: ایک باپ جس کی دنیا ہی لٹ گئی
زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں بم دھماکے سے قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اپنے بھائی سمیت جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان بم دھماکا پاکستان کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بم دھماکا پاکستان کوئٹہ
پڑھیں:
ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ٹرک مقامی مارکیٹ میں گھس گیاجس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور لاؤس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔