فرانس؛ چمپیئنز لیگ میں فتح کا جشن خونی شکل اختیار کرگیا، دو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
PARIS:
فرانس کے دارالحکومت میں فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کی چمپیئنز لیگ کے فائنل میں اطالوی کلب انٹرمیلان کے خلاف فتح کا جشن بدترین شکل اختیار کر گیا جہاں دو افراد ہلاک اور 192 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 500 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ پولیس نے چمپیئنز لیگ کی فتح کا جشن منانے کے دوران 500 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے جہاں دو افراد کی ہلاکت اور 192 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین نے ہفتے کو چمپیئنز لیگ کے فائنل میں اٹلی کے مشہور کلب انٹر میلان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور پیرس میں ان کے مداحوں نے زبردست جشن منایا اور پولیس نے بتایا کہ کئی دیگر تقریبات بھی شیڈول تھیں۔
وزارت داخلہ کے ابتدائی بیان کے مطابق اتوار کو 559 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سے 491 کو پیرس میں حراست میں لیا گیا تھا، گرفتار افراد میں سے 320 کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس سربراہ لورینٹ نونیز نے میڈیا کو بتایا کہ ایک 20 سالہ نوجوان جشن کے دوران ایک گاڑی سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گیا اور جنوب مغربی شہر ڈیکس میں 17 سالہ نوجوان ہلاک ہوا جن پر چھری کے وار کے نشانات تھے۔
لورینٹ نونیز نے بتایا کہ جوڈیشل تفتیش سے واضح ہوجائے گا کہ آیا پیرس میں ہونے والی کشیدگی چمپیئنز لیگ میں فتح کے جشن سے منسلک تھی یا نہیں تاہم اس وقت یہ حادثات جشن سے جڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مشتعل مظاہرین چیمپز ایلسیس ایونیور میں بس اسٹیڈ کو تباہ کردیا، آنسو گیس کا فائر کرنے والے پولیس کے پروجیکٹائل کو بھی نقصان پہنچایا اور کلب کے ہزاروں مداحوں نے واٹر کینن کو پیچھے دھکیل دیا۔
فرانس کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ آتشزدگی کے سیکڑوں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور 200 سے زائد گاڑیاں جلائی گئی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے 22 اہلکار اور 7 فائر فائٹرز کو بھی زخم آئے ہیں۔
پولیس چیف کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کی فتح کے بعد ہونے جشن کے پیش نظر پیرس میں 5 ہزار 400 افسران کو تعینات کردیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چمپیئنز لیگ نے بتایا کہ پولیس نے پیرس میں
پڑھیں:
مون سون بارشوں سے تباہی جاری، ہلاکتوں کی تعداد 221 تک جا پہنچی، 800 سے زائد مکانات مکمل تباہ
ملک میں جاری شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد بارشوں سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 221 ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں دو مرد اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ دس افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ 200 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 470 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، 24 مکانات مکمل اور 168 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث 40 افراد جاں بحق اور 69 زخمی ہوئے، صوبے میں 78 مکانات مکمل جبکہ 142 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ سندھ میں 22 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے، یہاں 33 مکانات مکمل اور 54 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ بلوچستان میں بارشوں نے 16 افراد کی جان لے لی جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 8 مکانات مکمل اور 56 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 66 مکانات مکمل اور 71 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔آزاد کشمیر میں بارش کے باعث 1 شخص جان سے گیا جبکہ 6 زخمی ہوئے، یہاں 17 مکانات مکمل اور 75 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا، 35 مکانات جزوی اور ایک مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 مکانات منہدم ہوئے اور 5 مویشی بھی ہلاک ہوئے، ملک بھر میں مجموعی طور پر طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خطرناک علاقوں سے دور رہیں۔