راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کے لیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

نجی چینل کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے میں لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے پولیس ٹیم پہلے بھی 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے ، جس میں عمران خان تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں ۔

تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹس کرنے ہیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تفتیشی ٹیم اپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

غیر ملکی کمپنیوں کو منافع کی واپسی میں 115 فیصد اضافہ،معیشت پر اعتماد بحال

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پولی گرافک ٹیسٹ تفتیشی ٹیم

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی،لاہور پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی۔ لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم چار گھنٹے اڈیالہ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی 3 مرتبہ لاہور پولیس ٹیم کو ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا
  • عمران خان نے آج بھی جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ نہیں ہونے دیا
  • عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ سے انکار کردیا
  • بانی پی ٹی آئی کا چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار
  • عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے پھر انکار، پولیس ٹیم واپس روانہ
  • عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار سے انکار کردیا
  • عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا
  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی