بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کرنے کے بعد پاکستانی کوچ مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں گرین شرٹس کے کلین سوئپ کو بطور کوچ اپنے عہدے کا بہترین آغاز قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور رضوان کی ٹی20 ٹیم میں شمولیت مشروط کردی
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ان کی پہلی سیریز اس سے بہتر نہیں ہو سکتی تھی۔
https://Twitter.
مائیک ہیسن نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کیخلاف کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب خود کو چیلنج کرنے کے لیے نکلے۔
مزید پڑھیں:ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز پیدا کرتا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
’مختلف امتزاج کی جانچ کرنا، بیٹنگ کے ساتھ لچکدار رہنا اور گیند کے ساتھ اپنی حدود کو آگے بڑھانا، مجھے واقعی فخر ہے کہ اس نوجوان گروپ نے کیسے جواب دیا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش پاکستان سوشل میڈیا کرکٹ کلین سوئپ کوچ مائیک ہیسنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاکستان سوشل میڈیا کرکٹ کلین سوئپ کوچ مائیک ہیسن کوچ مائیک ہیسن مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش
پڑھیں:
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔
مزید :