موٹر سائیکل سوار پرتشدد کا معاملہ، پولیس نے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم سلمان فاروقی کو تھانے منتقل کر دیاگیا،ڈی آئی جی ساﺅتھ کا کہنا ہے کہ کراچی ڈیفنس میں خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل سوار پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری ڈیفنس سے عمل میں آئی ہے ،ملزم سلمان فاروقی سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ملزم سلمان فاروقی نے گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے اتحاد کالونی میں شہری پر تشدد کیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ کراچی میں بااثر کار سوارشہری نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کانشانہ بنایا تھا۔واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 کے علاقے خیابان اتحاد کمرشل میں پیش آیاتھاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔(جاری ہے)
پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا تھا اور گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا تھا جبکہ بااثر شہری تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ،بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھااچانک موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعدبااثر شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنا شروع کر دیا تھا۔
اس دوران موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑاتھا۔ خواتین ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں مگر سلمان فاروقی نوجوان پرتشدد کرتا رہاتھا۔بے بس خواتین ہاتھ جوڑے التجائیں کرتی رہیں مگر بااثر شہری ٹس سے مس نہ ہواتھا۔پولیس کے مطابق کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے اس کی شناخت کی گئی تھی۔پولیس کایہ بھی کہنا تھاکہ کار سوار شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے تاہم اس کی تلاش جاری تھی۔ تاحال متاثرہ فیملی نے ابھی تک پولیس کو شکایت نہیں کی گئی تھی۔ڈی آئی جی ساوتھ نے تصدیق کی تھی کہ ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا تھا جبکہ تشدد میں ملوث مرکزی شخص کی شناخت بھی مکمل ہو چکی تھی۔مقدمہ عینی شاہد محمد اسلم کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کیا گیا جس میں ملزم سلمان فاروقی کو نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے موٹرسائیکل سوار ایک شہری پر حملہ کر کے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزم سلمان فاروقی کو موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا کار سوار شخص گیا تھا شخص کی
پڑھیں:
کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے ہائی پروفائل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دوہرے قتل میں نامزد مرکزی ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کوئٹہ میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
کیس کی سماعت اے ٹی سی کورٹ ون کے جج محمد مبین نے کی۔ عدالت نے ملزم کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کر دیا۔
تفتیشی ادارے کی جانب سے عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیگاری سردار شیر باز ساتکزئی کوئٹہ واقعہ